Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کے ’ڈرٹی بم‘ حملے سے امریکا کو فوری خطرہ نہیں: مارکو روبیو

Admin
By Admin
Nov 18, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایران کے ’ڈرٹی بم‘ حملے سے امریکا کو فوری خطرہ نہیں: مارکو روبیو
ایران کے ’ڈرٹی بم‘ حملے سے امریکا کو فوری خطرہ نہیں: مارکو روبیو — November 18, 2026
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ڈرٹی بم حملے کے حوالے سے امریکا کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں۔

مارکو روبیو کا یہ بیان امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تہران ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔

صحافیوں کے سوال پر مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بعض انٹیلی جنس ذرائع جھوٹ بول رہے ہیں، وہ من گھڑت باتیں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ناصرف جھوٹی معلومات دے رہے ہیں بلکہ ممکن ہے کہ کچھ معلومات جزوی طور پر درست ہوں، تاہم وہ خفیہ معلومات کو غیر مناسب طریقے سے شیئر کر رہے ہیں۔

مارکو روبیو نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ حالیہ دنوں میں فضائی سفر، بینکاری اور قومی سلامتی کے نظام میں تکنیکی تعطل کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا اس کے پیچھے کوئی شر پسند عناصر ملوث ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ڈرٹی بم حملے کے حوالے سے امریکا کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں۔ مارکو روبیو کا یہ بیان امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn