ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایران کے ڈیموں کو میزائل اڈوں سے جوڑنا ہے۔
اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ رپورٹ ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو جائز قرار دینے کے لیے پروپیگنڈا اور سیکیورٹی جواز تیار کرنے کی ایک اور بدنیتی پر مبنی مہم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات گھڑ کر اور پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کے لیے ذرائع ابلاغ میں راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب نیویارک ٹائمز کے ترجمان نے رپورٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 7 بین الاقوامی ماہرین کی تحقیق اور تجزیے کا درست حوالہ دیا گیا ہے۔
رپورٹ کی 2 مصنفین میں شامل صنم ماہوزی نے بھی اخبار کے ترجمان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو وہ اور نہ ہی ان کی رپورٹ ڈیموں یا دیگر بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت یا جواز پیش کرتی ہے۔
اس سے قبل وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ کہ اسرائیل نواز میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ ایران امریکا میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنےکی سازش کررہا ہے، یہ باتیں کچرہ ہیں، عراق جنگ کے موقع پر کیے گئے پراپیگنڈہ ایران کے خلاف نہ کریں، کوئی بھی اس پر کان دھرنے کو تیار نہیں۔
واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران کے کچھ ڈیم فوجی اور شہری دونوں مقاصد کے حامل ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ تنازع کا شکار ہو گئی، جس میں ایران کے آبی ڈیموں اور میزائل تنصیبات کے درمیان تعلق ظاہر کیا گیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بق...