Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کو بڑا دھچکا، آئزن کوٹ کا اتحادی اسپیکر منتخب

Admin
By Admin
Nov 18, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کو بڑا دھچکا، آئزن کوٹ کا اتحادی اسپیکر منتخب
اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کو بڑا دھچکا، آئزن کوٹ کا اتحادی اسپیکر منتخب — November 18, 2026
اسرائیلی پارلیمنٹ نے نگراں وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے سیاسی مخالف اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کے اتحادی متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران متان کہانا کے حق میں 66 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کے نامزد امیدوار اوفیر کاٹز کو 52 ووٹ ملے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 54 سالہ متان کہانا سابق اسرائیلی فوجی کمانڈو ہیں اور گادی آئزن کوٹ کی جماعت یاشر سے تعلق رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپیکر کا عہدہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ پارلیمانی کارروائی، قانون سازی اور مختلف بلز پر بحث و رائے شماری کے شیڈول پر اثر انداز ہونے کا اختیار رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متان کہانا کی کامیابی کے بعد آئزن کوٹ کے حامیوں کو نیتن یاہو حکومت کی متنازع پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں اہم موقع مل گیا ہے، جن میں عدالتی اصلاحات سے متعلق قوانین واپس لینا اور وزیرِاعظم کے لیے مدتِ عہدہ کی حد مقرر کرنا بھی شامل ہے۔

گادی آئزن کوٹ نے اسپیکر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنیسٹ تمام شہریوں کا ایوان بن کر اپنا کردار ادا کرے گی۔

نئے اسپیکر متان کہانا نے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ میں نسل، مذہب اور جنس سے قطع نظر تمام شہریوں کے نمائندے کے طور پر کام کروں گا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے نگراں وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے سیاسی مخالف اور سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کے اتحادی متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn