کویتی فوج کی جانب سے حملہ آور ڈرونز اور میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام فعال کرنے کے اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ایران نے بھی حملوں کی تصدیق کر دی۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں کا ہدف کویت میں واقع علی السالم ایئر بیس تھا، جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔
بدھ کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں ایرانی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگی ڈرونز نے علی السالم اڈے پر موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچر بھی ہدف بنائے گئے۔
ایرانی فوج نے مزید کہا کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور کسی بھی خطرے یا جارحیت کا جواب ’فیصلہ کن اور سخت‘ انداز میں دیا جائے گا۔
ادھر بدھ کی صبح کویت کے علاوہ بحرین میں بھی فضائی حملوں کے خطرے سے متعلق انتباہات جاری کیے گئے، جبکہ مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ بحرین میں ہونے والے حملوں کا ہدف امریکی افواج کے زیرِ استعمال ریڈار نظام تھے۔ دوسری جانب بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے حملہ آور اہداف کو تباہ کر دیا۔
کویتی فوج کی جانب سے حملہ آور ڈرونز اور میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام فعال کرنے کے اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ایران نے بھی حملوں کی تصدیق کر دی۔ ایرانی فوج کا...
Source: Admin