Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کا انتہائی حساس مواصلاتی نیٹ ورک متاثر

Admin
By Admin
Nov 18, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کا انتہائی حساس مواصلاتی نیٹ ورک متاثر
امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کا انتہائی حساس مواصلاتی نیٹ ورک متاثر — November 18, 2026
واشنگٹن: امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا انتہائی حساس اور خفیہ اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک معمول کی شیڈول مینٹیننس کے دوران عارضی طور پر متاثر ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق این ایس اے نے تصدیق کی ہے کہ مینٹیننس کے دوران بعض اندرونی نظام متاثر ہوئے، تاہم ایجنسی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق اہم اور مشن کریٹیکل صلاحیتیں مکمل طور پر فعال رہیں اور ملک کے دفاع کی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی۔

متاثر ہونے والا نیٹ ورک NSANet ہے، جسے این ایس اے کے اہلکار خفیہ معلومات، حتیٰ کہ انتہائی حساس انٹیلی جنس مواد، آپس میں شیئر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اس وقت ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ نیٹ ورک میں خرابی کسی سائبر حملے کے نتیجے میں ہوئی ہو۔ تاہم روئٹرز کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کی خرابی کی اصل مدت اور اس کے دائرہ کار کا آزادانہ طور پر تعین نہیں کیا جا سکا۔

این ایس اے کے مطابق اس کے انفراسٹرکچر میں متعدد متبادل اور بیک اپ نظام موجود ہیں، جو معمول کی مینٹیننس یا غیر متوقع تکنیکی خرابی کے دوران آپریشنز جاری رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکا میں حالیہ دنوں کے دوران ایئر ٹریفک، مائیکروسافٹ اور دیگر اہم ٹیکنالوجی نظام میں بھی بڑے تکنیکی تعطل سامنے آ چکے ہیں۔

واشنگٹن: امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا انتہائی حساس اور خفیہ اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک معمول کی شیڈول مینٹیننس کے دوران عارضی طور پر متاثر ہو گیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn