Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بورڈ منظوری دے تو اینویڈیا کے سی ای او کے طور پر واپس آ جاؤں گا، جینسن ہوانگ

Admin
By Admin
Nov 18, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بورڈ منظوری دے تو اینویڈیا کے سی ای او کے طور پر واپس آ جاؤں گا، جینسن ہوانگ
بورڈ منظوری دے تو اینویڈیا کے سی ای او کے طور پر واپس آ جاؤں گا، جینسن ہوانگ — November 18, 2026
نیویارک: جینسن ہوانگ نے عہدہ چھوڑنے کے بعد پہلا بیان دیتے ہوئے اینویڈیا میں واپسی پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

اینویڈیا کے شریک بانی جینسن ہوانگ نے کہا ہے کہ اگر کمپنی کا بورڈ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ان کی واپسی این ویڈیا کے بہترین مفاد میں ہے تو وہ دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

ہوانگ، جنھوں نے رواں سال کے آغاز میں کمپنی میں اپنے انتظامی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، نے اپنی نجی زندگی میں سنگین غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں جینسن ہوانگ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنے اور اپنے خاندان کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ ’’اینویڈیا میں ہر شخص سے متوقع معیار پر پورا نہیں اتر سکے‘‘ اور کہا کہ وہ اپنے ان ذاتی فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں جن کے باعث کمپنی کے بورڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انھوں نے لکھا ’’میں این ویڈیا میں ہر فرد سے متوقع معیار پر پورا نہیں اتر سکا اور اپنی نجی زندگی میں سنگین غلطیاں کی ہیں۔ میرے بعض فیصلوں کے باعث کمپنی کے بورڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر مجھے دلی افسوس ہے۔ میں اپنی غلطیوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔‘‘

ہوانگ کے مطابق انھیں این ویڈیا کے ملازمین، سرمایہ کاروں، کاروباری شراکت داروں اور صارفین کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، جنھوں نے ان کی واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بورڈ اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ ان کی واپسی حصص یافتگان، ملازمین، این ویڈیا اور امریکا کے مفاد میں ہوگی تو وہ دوبارہ سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھیں گے۔

اینویڈیا کے سابق سربراہ نے امریکا میں اپنے 53 سالہ قیام کا بھی ذکر کیا اور امریکی شہریت حاصل کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق امریکا میں دستیاب مواقع نے این ویڈیا کی کامیابی کو ممکن بنایا۔

واضح رہے کہ جینسن ہوانگ پر غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات لگے ہیں، جن میں سنگاپور میں قائم ڈیٹا سینٹر کمپنی میگاسپیڈ کی سابق ایگزیکٹو ایلس ہوانگ کے ساتھ مبینہ تعلق بھی شامل ہے، امریکی انٹیلی جنس حکام کو شبہ ہے کہ ایلس ہوانگ امریکی سیمی کنڈکٹر برآمدات پر عائد پابندیوں پر اثر انداز ہونے کے لیے چینی انٹیلی جنس کی جانب سے کام کر رہی تھیں۔ علاوہ ازیں ہوانگ کے این ویڈیا کی دو ملازم خواتین کے ساتھ بھی تعلقات تھے، جس کے بعد کمپنی کے بورڈ نے داخلی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم یہ الزامات تاحال ثابت نہیں ہوئے۔

نیویارک: جینسن ہوانگ نے عہدہ چھوڑنے کے بعد پہلا بیان دیتے ہوئے اینویڈیا میں واپسی پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn