Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بنگلادیشی وزیرِ اعظم طارق رحمٰن سے ملاقات

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بنگلادیشی وزیرِ اعظم طارق رحمٰن سے ملاقات
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بنگلادیشی وزیرِ اعظم طارق رحمٰن سے ملاقات — September 24, 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بنگلادیشی وزیرِ اعظم طارق رحمٰن سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور بنگلادیش کے باہمی تعلقات اور معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت دفاع کے لیے ہے، ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرروت نہیں۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں سلامتی کے لیے شراکت چاہتے ہیں، ہمسایوں کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد اپنی تیار تقریر سے ہٹ کر تقریر کی، ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر سُنی تو اپنی تقریر میں ان دھمکیوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گی، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم طاقت کی زبان قبول نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امن کے علمبردار خود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، جسے وہ تباہ کرنا چاہتے ہیں اس پر دہشت گردی کا الزام لگا دیتے ہیں، وہ ہمیں خطے میں بے امنی کا ذمے دار ٹھہراتے ہیں کیونکہ ہم ان کے آگے سر نہیں جھکاتے۔

مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے، ایران جارحیت کے لیے نہیں اپنے دفاع کے لیے طاقت کا حصول چاہتا ہے، ایران اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی ہماری بقاء خطرے میں ڈالنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بنگلادیشی وزیرِ اعظم طارق رحمٰن سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn