ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی بحریہ کو غیر مؤثر بنا دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران امریکی جنگی جہازوں کوخلیج میں داخل نہیں ہونے دے گا، امریکی بحریہ خلیج کے اردگرد کے پانیوں یا ایران کی علاقائی حدود کے قریب آنے کے قابل نہیں رہی۔
علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے تو پھر ان خام خیالی پر مبنی دعوؤں کو دہرانے کا کیا مطلب ہے۔
ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی حکمتِ عملی امریکا اور اسرائیل کو ان کی پیدا کردہ دلدل میں پھنسانا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں سے طاقت کے بجائے مایوسی اور بے بسی کی بو آتی ہے۔
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکی بحریہ کو غیر مؤثر بنا دیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments