Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران 6 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل بنانے کیلئے تیار

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایران 6 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل بنانے کیلئے تیار
ایران 6 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل بنانے کیلئے تیار — November 05, 2026
تہران : ایران نے 6 ہزار کلومیٹر رینج کے بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا رینج کو بڑھا کر 15 ہزار کلومیٹر تک بھی لے جایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل حیات مقدم نے بیان میں کہا ہے کہ ایران 6 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارتِ دفاع اور پاسدارانِ انقلاب مشترکہ طور پر 6 ہزار کلومیٹر رینج کے میزائل تیار کر سکتے ہیں، جس کے لیے باقاعدہ طور پر وزیرِ دفاع سے بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری کی درخواست کر دی گئی ہے۔

جنرل حیات مقدم نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے تیار کردہ نئے بیلسٹک میزائل براہِ راست امریکی سرزمین تک پہنچنے کے لیے کافی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان میزائلوں کی رینج کو بڑھا کر 15 ہزار کلومیٹر تک بھی لے جایا جا سکتا ہے۔

ایٹمی پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ ایٹمی بم کی تیاری فی الحال قومی سلامتی کمیشن کے سرکاری ایجنڈے میں شامل نہیں، پارلیمنٹ کے کچھ ارکان نے انفرادی تقاریر میں جوہری ہتھیاروں کا ذکر ضرور کیا ہے، تاہم اس پر کوئی باضابطہ بحث یا کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایٹمی بم کی تیاری یا اس سمت میں کوئی بھی قدم اٹھانے کے لیے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی باضابطہ اجازت اور فتویٰ درکار ہوگا۔

تہران : ایران نے 6 ہزار کلومیٹر رینج کے بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا رینج کو بڑھا کر 15 ہزار کلومیٹر تک بھی لے جایا جا سکتا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn