Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

سری نگر ایئرپورٹ پر لینڈ کے دوران حادثہ، کھمبے سے ٹکرایا طیارہ، کانپ گئے مسافر

Admin
By Admin
Sep 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DARJEELING MEIN HERITAGE TOY TRAIN KE LOCO SHED KI LAKRI KI CHHAT GIRNE SE HAADSA, 7, MULAZIM ZAKHMI

سری نگر ایئرپورٹ پر لینڈ کے دوران حادثہ، کھمبے سے ٹکرایا طیارہ، کانپ گئے مسافر
سری نگر ایئرپورٹ پر لینڈ کے دوران حادثہ، کھمبے سے ٹکرایا طیارہ، کانپ گئے مسافر — September 04, 2026
ممبئی سے سری نگر پہنچی انڈیگو کی فلائٹ ’6 ای 225‘ لینڈنگ کے بعد حادثہ کا شکار ہو گئی۔ طیارہ پارکنگ کے لیے جا رہا تھا، اسی دوران فلائٹ کا بریک سسٹم فیل ہو گیا، جس سے وہ رک نہیں سکا اور پارکنگ بے میں لگے پول/وی ڈی جی ایس سسٹم سے ٹکرا گیا۔ ٹکر سے طیارے کے اگلے حصے یعنی نوز سیکشن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس حادثہ کے بعد طیارہ میں سوار مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ حالانکہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ کے اراکین محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ مسافروں اور عملہ کے اراکین کو دستی سیڑھیوں کا استعمال کر کے محفوظ طریقے سے طیارے سے باہر نکالا گیا۔ سبھی مسافروں کو طیارے سے اتار لیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اب اس واقعہ کی مکمل معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ نقصان کے باعث طیارے کو فی الحال پرواز بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ کی معلومات اور اس سے متعلق حالات کی جانچ مقررہ طریقہ کار کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے کی جائے گی۔ جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی صحیح وجہ کا پتہ چل سکے گا اور فی الحال ابتدائی طور پر وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ حادثہ کے بعد ایئرپورٹ کا کام کاج معمول کے مطابق چل رہا ہے اور فلائٹ کی آمد و رفت مقررہ وقت کے مطابق جاری ہے۔ سری نگر ایئرپورٹ تمام مسافروں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے محفوظ اور ہموار کام کاج یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی انڈیگو مسافر طیارہ کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ سے بنگلورو جا رہی انڈیگو کی فلائٹ ’6 ای 1302‘ کی مسقط میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلائٹ کے پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد طیارے کو احتیاطی طور پر مسقط ڈائیورٹ کیا گیا تھا۔

ممبئی سے سری نگر پہنچی انڈیگو کی فلائٹ ’6 ای 225‘ لینڈنگ کے بعد حادثہ کا شکار ہو گئی۔ طیارہ پارکنگ کے لیے جا رہا تھا، اسی دوران فلائٹ کا بریک سسٹم فیل ہو گیا، جس سے وہ رک نہیں سکا ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn