Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

میں ایران جنگ کو جنگ نہیں سمجھتا: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

Admin
By Admin
Sep 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BHAGALPUR MEIN GANGA KE TEZ BAHAV MEIN SAMA GAYA 100 SAAL PURANA DURGA MANDIR

میں ایران جنگ کو جنگ نہیں سمجھتا: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
میں ایران جنگ کو جنگ نہیں سمجھتا: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس — September 04, 2026
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وہ ایران جنگ کو جنگ نہیں سمجھتے حالانکہ چھ ماہ قبل اس کے شروع ہونے کے بعد سے ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نائب صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس تنازع سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جس نے ان کی حکومت کو طویل عرصے سے الجھا رکھا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس سے پوچھا گیا کہ آیا نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات تک جنگ ختم ہو جائے گی تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس کو جنگ نہیں کہوں گا، اس وقت کوئی فعال فائرنگ نہیں ہو رہی۔‘
’میں مانتا ہوں کہ کچھ مقامات پر تنازع دوبارہ بھڑکا ہے تاہم 28 فروری کے بعد بڑی جنگی کارروائیاں صرف چھ ہفتے ہی جاری رہیں۔‘
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ پوچھتے ہیں کہ یہ کب ختم ہو گا تو لگتا ہے آپ یہ پوچھ رہے ہیں کہ ایرانی بحری جہازوں پر حملے کب بند کریں گے، یہ بات آپ کو ان سے ہی پوچھنی چاہیے۔‘
ایران اور امریکہ کے درمیان کئی روز تک صورت حال پرسکون رہنے کے بعد اتوار کو ایک بار پھر جھڑپیں ہوئی تھیں جبکہ ایران ابھی تک سٹریٹیجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت سخت رکھے ہوئے ہے۔
جے ڈی وینس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس وقت تک ایران کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں کرے گا جب تک وہ تجارتی بحری جہازوں پر حملے بند نہیں کرتا۔
ایران جنگ شروع ہونے اور آبنائے ہرمز بند ہونے کے بعد سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور اگر یہ سلسلہ برقرار رہتا ہے تو صدر ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کے لیے کانگریس پر کنٹرول رکھنا مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے ان کی انتظامیہ نے ایسا تاثر دینا شروع کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل اب جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ رہی ہے۔

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وہ ایران جنگ کو جنگ نہیں سمجھتے حالانکہ چھ ماہ قبل اس کے شروع ہونے کے بعد سے ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn