Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بارش میں پٹریاں کٹ گئیں، ریل خدمات متاثر

Admin
By Admin
Sep 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DO YOU know the City of Joy

بارش میں پٹریاں کٹ گئیں، ریل خدمات متاثر
بارش میں پٹریاں کٹ گئیں، ریل خدمات متاثر — September 04, 2026
بارش میں پٹریاں کٹ گئیں، ریل خدمات متاثر
جمعرات کی صبح سویرے مرشد آباد ضلع کے نیو فراکہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بھاری بارش کے بعد پٹریوں کے نیچے مٹی کے ایک حصے کے دھنس جانے سے ہاوڑہ-مالدا ڈویڑن میں ٹرین سروسز متاثر ہوئیں۔ کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ بہت سی دوسری ٹرینوں کو متبادل راستوں سے موڑ دیا گیا کیونکہ ریلوے حکام نے تباہ شدہ حصے کی مرمت شروع کر دی۔ ایسٹرن ریلوے کے مالدا ڈویڑن کی پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) روپا مونڈل نے کہا، "ریلوے لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ یہ بہت جلد مکمل ہو جائے گی۔" پی آر او نے کہا کہ مرمت مکمل ہونے میں وقت لگ رہا ہے کیونکہ کام شروع ہونے کے بعد بھاری بارش کے سبب مٹی دوبارہ کٹ گئی۔ زیادہ تر لمبی دوری کی ٹرینیں، خاص طور پر شمال مشرق اور شمالی بنگال کے لیے جانے والی ٹرینیں، نلہاٹی اور عظیم گنج کے راستے موڑ دی گئی ہیں۔ ہم نے ہاوڑہ کے الوبریا کے قریب بر شبپور اسٹیشن سے بھی کچھ ٹرینیں موڑ دی ہیں،" مونڈل نے مزید کہا۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ نیو فراکہ اسٹیشن سے تقریباً ۳ کلومیٹر دور پٹریوں کے نیچے مٹی کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا۔ ایک ذریعہ نے کہا، "کٹاو¿ والے علاقے کے قریب ایک ریلوے کراسنگ پر ایک ریلوے ملازم نے پہلے اسٹیشن حکام کو دھنسنے کی اطلاع دی۔ ٹرین سروسز فوری طور پر روک دی گئیں۔" متاثرہ لائن وہ مرکزی راستہ ہے جس کے ذریعے ہاوڑہ سے زیادہ تر ٹرینیں رام پور ہاٹ، نلہاٹی، پاکوڑ اور نیو فراکہ کے راستے شمالی بنگال اور شمال مشرق کی طرف جاتی ہیں۔ کئی ایکسپریس ٹرینیں نلہاٹی-عظیم گنج-جنگ پور روڈ کے راستے چلائی گئیں۔ کچھ دوسری ٹرینوں کو بر شبپور لائن کے ذریعے موڑ دیا گیا۔ کم از کم ۱۱ لمبی دوری کی ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے بعد ایسٹرن ریلوے نے ہلدی باری ایکسپریس، رادھیکا پور ایکسپریس، ایس ایم وی بی بنگلور-اگرتلا ایکسپریس اور بنگلور-مالدا ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں نلہاٹی-عظیم گنج راستے سے چلائیں۔ کئی ٹرینیں ہاوڑہ-بر شبپور راستے سے بھی موڑ دی گئیں، جن میں کانچن کنیا ایکسپریس، دارجیلنگ ایکسپریس، جوگبانی ایکسپریس، کاماکھیا ایکسپریس، وندے بھارت ایکسپریس اور گور ایکسپریس شامل ہیں۔ جمعرات کی رات سیالدہ سے روانہ ہونے والی شمالی بنگال کو جوڑنے والی بڑی ٹرینیں، بشمول دارجیلنگ میل، پاڈاٹک ایکسپریس اور گور ایکسپریس، منسوخ کر دی گئیں۔

بارش میں پٹریاں کٹ گئیں، ریل خدمات متاثر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn