فٹبال لینے جانا ہی مہلک ثابت ہوا! تالاب میں ڈوب گیا نوعمر، رات بھر تلاش کے بعد لاش برآمد
کھیل کے دوران فٹبال لینے گیا تھا۔ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔ مشرقی مدنی پور کے مہیشادل کے راج گراو¿نڈ کے تالاب میں ڈوب کر نویں جماعت کے ایک طالب علم کی موت ہو گئی۔ رات بھر تالاب میں تلاشی کے بعد صبح9بجے کے قریب لاش برآمد کی گئی۔ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔ خاندان کے افراد روہیں پیٹ رہے ہیں۔
مقتول کا نام روہن میتی (15) ہے۔ اس کا گھر چند ی پور علاقے میں ہے۔ وہ خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔ جمعرات کو دوپہر میں مہیشادل راج گراو¿نڈ میں دوستوں کے ساتھ فٹبال کی پریکٹس کر رہا تھا۔ اسی دوران گیند تالاب میں جا گری۔ اور وہ گیند لینے گیا تو پانی میں ڈوب گیا۔ یہ منظر دیکھ کر اس کے دوستوں نے ڈر کر مقامی لوگوں کو اطلاع دی۔ مقامی لوگ دوڑ کر آئے اور تالاب میں جال ڈال کر پہلے تلاشی کا کام شروع کیا۔ لیکن روہن نہیں ملا۔ بعد میں پولیس اور سول ڈیفنس، غوطہ خور اور سپیڈ بوٹ اتار کر تلاشی کا کام شروع کیا۔ رات بھر تلاشی جاری رہی۔ اس کے بعد جمعہ کو صبح ۹ بجے کے قریب روہن کی لاش برآمد کی گئی۔ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
فٹبال لینے جانا ہی مہلک ثابت ہوا! تالاب میں ڈوب گیا نوعمر، رات بھر تلاش کے بعد لاش برآمد...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments