فون سے امریکیوں کابینک اکاﺅنٹ خالی کرنے والاگروہ کا پردہ فاش
ایک بار پھر کلکتہ میں سائبر فراڈ کے خلاف کارروائی ہوئی۔ فون کرکے امریکی شہریوں سے دھوکہ دہی کے الزام میں بینیا پ±ک±ر لین کے ایک فلیٹ سے ۳ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا۔ گزشتہ رات اس فلیٹ پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ تفتیش کاروں کے مطابق وہاں ایک غیر قانونی کال سینٹر چلایا جا رہا تھا۔ چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان سے موبائل، لیپ ٹاپ اور ۱۰ لاکھ ۱۰ ہزار روپے نقد ضبط کیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد اناس، آیان حسین اور سید زائد شامل ہیں۔ ملزمان خود کو 'پے پال' کا عملہ بتاتے تھے۔ اس شناخت کے ساتھ وہ امریکی شہریوں سے وائس اوور آئی پی (VoIP) کالز کے ذریعے رابطہ کرتے تھے۔ اس کے بعد مختلف ریموٹ کمپیوٹر ایکسیس ایپلیکیشنز کی مدد سے ہدف بنائے گئے افراد کے کمپیوٹر یا ڈیوائس میں داخل ہوتے تھے۔ وہاں سے بینکنگ سے متعلق اہم معلومات اور دستاویزات حاصل کر لیتے تھے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان امریکی شہریوں کی معلومات استعمال کرکے رقم ہتھیا لیتے تھے۔ وہ رقم ملزمان کے مخصوص بینک اکاو¿نٹس یا مختلف پیمنٹ گیٹ ویز کے ذریعے منتقل کرتے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران فلیٹ سے ۵ موبائل فون، ۴ لیپ ٹاپ، ۱ ٹیب، ۶ چیک بک، ۱۰ لاکھ ۱۰ ہزار روپے نقد ضبط کیے گئے۔ اس کے علاوہ تفتیش کاروں نے کئی اہم اور مشکوک دستاویزات بھی برآمد کی ہیں۔ اس واقعے میں کل کتنی رقم کا فراڈ ہوا ہے، اس کی جانچ پولیس کر رہی ہے۔ اس گروہ کے پیچھے مزید کون کون ملوث ہے، اس کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔
فون سے امریکیوں کابینک اکاﺅنٹ خالی کرنے والاگروہ کا پردہ فاش...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments