Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیوزی لینڈ میں ذہنی صدمے کے علاج کے لیے ’پارٹی ڈرگ‘ ایم ڈی ایم اے کے استعمال کی منظوری

Admin
By Admin
Sep 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DO YOU know the City of Joy

نیوزی لینڈ میں ذہنی صدمے کے علاج کے لیے ’پارٹی ڈرگ‘  ایم ڈی ایم اے کے استعمال کی منظوری
نیوزی لینڈ میں ذہنی صدمے کے علاج کے لیے ’پارٹی ڈرگ‘ ایم ڈی ایم اے کے استعمال کی منظوری — September 04, 2026
نیوزی لینڈ میں دو ماہرِ نفسیات کو شدید پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ایس ٹی ڈی) میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے طبی معیار کے مطابق تیار کردہ ایم ڈی ایم اے (ایم ڈی ایم اے) تجویز کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
خبررساں ادارے ایے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ کے ادویات کے نگران ادارے ’میڈ سیف‘ کی جانب سے جمعے کو دی گئی اس منظوری کے بعد نیوزی لینڈ دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں پی ٹی ایس ڈی کے علاج میں ایم ڈی ایم اے کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل 2023 میں آسٹریلیا نے اس کے استعمال کی منظوری دی تھی۔
نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ سیمور نے کہا کہ ’پی ٹی ایس ڈی زندگیوں کو تباہ کر دیتا ہے اور اس کا علاج مشکل ہے۔‘
ڈیوڈ سیمور نے گزشتہ برس شدید ڈپریشن کے شکار افراد کے علاج کے لیے میجک مشرومز میں موجود سائیکیڈیلک مادے کے استعمال کی منظوری کی بھی حمایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’سائیکیڈیلک معاون تھراپی کے ذریعے ایم ڈی ایم اے پی ٹی ایس ڈی کے علاج میں انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔‘
ڈیوڈ سیمور کے مطابق نیوزی لینڈ ’جدید اور اختراعی علاج‘ تک لوگوں کی رسائی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

نیوزی لینڈ میں دو ماہرِ نفسیات کو شدید پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ایس ٹی ڈی) میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے طبی معیار کے مطابق تیار کردہ ایم ڈی ایم اے (ایم ڈی ایم اے) تجویز ک...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn