Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

نصف شب میں اِسرو نے رقم کی تاریخ، ملک کا پہلا امیجنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ کیا لانچ

Admin
By Admin
Sep 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BHAGALPUR MEIN GANGA KE TEZ BAHAV MEIN SAMA GAYA 100 SAAL PURANA DURGA MANDIR

نصف شب میں اِسرو نے رقم کی تاریخ، ملک کا پہلا امیجنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ کیا لانچ
نصف شب میں اِسرو نے رقم کی تاریخ، ملک کا پہلا امیجنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ کیا لانچ — September 04, 2026
ہندوستانی خلائی ادارہ ’اِسرو‘ نے جمعرات کی نصف شب نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس نے ایڈوانسڈ ارتھ آبزرویشن اسپیس کرافٹ کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا ہے۔ یہ جیو-آربٹ میں ملک کا پہلا امیجنگ سیٹلائٹ ہے۔ اسے اسپیس پورٹ سے جی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ اِسرو نے بتایا کہ ’ای او ایس-05‘ سیٹلائٹ کو اسپیس پورٹ سے پرواز بھرنے کے تقریباً 18 منٹ بعد مقررہ سب جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ میں کامیابی کے ساتھ نصب کر دیا گیا۔

اِسرو کے سربراہ وی نارائنن نے اس کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جی ایس ایل وی-ایف 17 راکٹ نے ’ایڈوانسڈ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ 05‘ (جیو-امیجنگ سیٹلائٹ) کو کامیابی اور درستگی کے ساتھ اس کے مقررہ آربٹ میں نصب کر دیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار جب ’ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ 05‘ مدار میں کام کرنا شروع کر دے گا، تو یہ جیو-آربٹ سے ہندوستان کا پہلا مخصوص امیجنگ سیٹلائٹ بن جائے گا اور ہمارے ملک کے لیے اہم اسٹریٹجک ڈاٹا دستیاب کرائے گا۔


دراصل اِسرو کا ایڈوانسڈ ارتھ آبزرویشن اسپیس کرافٹ (زمین کی نگرانی کرنے والا خلائی جہاز) ای او ایس-05، جو ملک کا پہلا جیو سنکرونس آربٹ کے لیے بنایا گیا امیجنگ سیٹلائٹ ہے، بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ سیٹلائٹ ریئل ٹائم تصاویر فراہم کرے گا اور زراعت و آفات کے انتظام جیسے شعبوں میں ملک کی مدد کرے گا۔ جی ایس ایل وی-ایف 17 راکٹ اس سیٹلائٹ کو لے کر آسمان میں گیا، جسے سب جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ (سب-جی ٹی او) میں پہنچایا جانا تھا۔ بدھ کی شب 11.30 بجے شروع ہوئے 27 گھنٹے کے ہموار کاؤنٹ ڈاؤن کے بعد، 2,367 کلوگرام پے لوڈ والے راکٹ نے ستیش دھون اسپیس سینٹر کے دوسرے لانچ پیڈ سے ٹھیک صبح 2.55 بجے پرواز بھری۔ عجیب وقت اور بارش بھی لوگوں کے جوش کو کم نہیں کر سکے اور کئی لوگ لانچنگ کا جوش بڑھانے کے لیے وہاں پہنچے۔

قابل ذکر ہے کہ جہاں کئی ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) سے کام کرتے ہیں، وہیں ای او ایس-05 سیٹلائٹ زمین سے تقریباً 36,000 کلومیٹر کی بلندی پر یعنی جیو سنکرونس آربٹ میں رہے گا۔ اس بلندی پر سیٹلائٹ زمین کی گردش کی رفتار کے ساتھ تال میل قائم کرے گا۔ جی ایس ایل وی-ایف 17 ہندوستان کے جیو سنکرونس سیٹلائٹ لانچ وہیکل کی 19ویں پرواز ہے۔

ADVERTISEMENT

تین مراحل والے 51.7 میٹر بلند اس راکٹ کا تیسرا مرحلہ کرایوجینک ہے۔ اس کا لفٹ آف ماس 420.5 ٹن ہے اور 2,000 کلوگرام سے زیادہ وزن والا سیٹلائٹ راکٹ کے نوز کون پر نصب ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ جی ایس ایل وی-ایف 17/ای او ایس-05 مشن، 2021 کے ناکام جی ایس ایل وی-ایف 10/ای او ایس-03 مشن کی جگہ لے گا۔ اس وقت پرواز کے 307ویں سیکنڈ میں آن بورڈ کمپیوٹر نے اس مشن کو روک دیا تھا۔ اِسرو کے مطابق پرواز کے بعد کے ڈاٹا کی جانچ سے پتہ چلا کہ کرایوجینک اپر اسٹیج میں خرابی کے باعث مشن ناکام ہوا تھا۔ آج صبح سویرے ہوئی یہ لانچنگ تقریباً 8 ماہ کے وقفہ کے بعد ہوئی ہے۔ رواں سال 12 جنوری کو اِسرو کا پی ایس ایل وی-سی 62 راکٹ 16 سیٹلائٹ لے کر گیا تھا، لیکن لانچ کے اہم تیسرے مرحلے میں ایک ’خرابی‘ آنے کے باعث یہ انہیں مقررہ مدار میں نہیں پہنچا سکا۔ یہ اس سال اِسرو کی واحد لانچنگ تھی اور یہ ناکام رہی۔

ہندوستانی خلائی ادارہ ’اِسرو‘ نے جمعرات کی نصف شب نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس نے ایڈوانسڈ ارتھ آبزرویشن اسپیس کرافٹ کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا ہے۔ یہ جیو-آربٹ میں ملک ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn