Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

براج پورمیں دریا میں 81مکانات ڈوب گئے،گھٹال میں پانی بھرا، کشتیاں چل رہی ہیں

Admin
By Admin
Sep 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NASHA KE KHILAFF SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT RUKH, COUGH SYRUP PAR ACTION KA ELAN

براج پورمیں دریا میں 81مکانات ڈوب گئے،گھٹال میں پانی بھرا، کشتیاں چل رہی ہیں
براج پورمیں دریا میں 81مکانات ڈوب گئے،گھٹال میں پانی بھرا، کشتیاں چل رہی ہیں — September 04, 2026
براج پورمیں دریا میں 81مکانات ڈوب گئے،گھٹال میں پانی بھرا، کشتیاں چل رہی ہیں
ریاست بھر میں پانی کی مصیبت۔ زیادہ بارش کی وجہ سے بیشتر دریاو¿ں کی سطح بڑھ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں شمالی ۲۴ پرگنہ، بیر بھوم، مغربی مدنی پور سمیت ریاست کے متعدد اضلاع کے وسیع علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ گزشتہ دو دن کی تیز بارش کے ساتھ ساتھ ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے بیر بھوم کے ہنگلو دریا کی سطح بڑھ گئی۔ جس کے نتیجے میں د±براج پور بلاک کے لوبا گرام پنچایت کے پلاش ڈانگا اور دیوی پور چر علاقے میں شدید دریا کٹاو¿ دیکھنے میں آیا۔ کٹاو¿ کی وجہ سے جمعرات کی صبح سے دوپہر تک محض چند گھنٹوں کے وقفے میں ۱۸ مکانات ہنگلو دریا میں ڈوب گئے۔ اس کے علاوہ شیلابتی دریا کی سطح بڑھنے سے گھاٹال پانی میں ڈوب گیا۔ آمد و رفت کے لیے کشتیاں اتاری گئی ہیں۔ داس پور کے سامٹ گاو¿ں میں کانسائی دریا کے بند کے ایک حصے پر مٹی کھسک گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، بیر بھوم کے پلاش ڈانگا گاو¿ں کے اکورے پاڑہ میں ۱۵ اور دیوی پور چر علاقے میں تین خاندانوں کے مکانات دریا میں غائب ہو گئے۔ مکانات کے ساتھ ساتھ قابل کاشت زمین بھی دریا کے پانی میں ڈوب گئی۔ مزید کئی مکانات میں شگاف پڑنے سے دریائی کنارے کے رہائشی خوفزدہ ہیں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کی صبح علاقے میں د±براج پور کے ایم ایل اے انوپ کمار ساہا، بی ڈی او شوبھ جیت چٹرجی اور تھانہ کے او سی امیت پرامانک پہنچے۔ انہوں نے پلاش ڈانگا اور دیوی پور چر کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے بات کی۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے لیے عارضی کھانے پینے اور رہائش کا انتظام کیا گیا ہے اور مقامی اسکول میں محفوظ پناہ گاہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایم ایل اے نے یقین دہانی کرائی کہ مستقل طور پر کٹاو¿ روکنے کے لیے معاملہ ریاستی حکومت کے متعلقہ محکمے اور ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا جائے گا۔

براج پورمیں دریا میں 81مکانات ڈوب گئے،گھٹال میں پانی بھرا، کشتیاں چل رہی ہیں...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn