پیر کے روز ایشین گیمز میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل میچ بارش کے سبب منسوخ ہو گیا۔ میچ منسوخ ہونے کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل کا ٹکٹ مل گیا ہے۔ 28 ستمبر کو ایشین گیمز میں کرکٹ کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا جا سکا، کیونکہ اس سے پہلے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہونے والا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کرکٹ میں ایسا بھی کوئی اصول ہے جس کے تحت ایک بھی گیند کھیلے بغیر کسی ٹیم کو فاتح قرار دیا جا سکتا ہے؟ آخر کیوں ہانگ کانگ کی طرح افغانستان کو بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اپنی دعویداری پیش کرنے کا موقع نہیں ملا؟ آئیے جانتے ہیں کہ آخر کس اصول کی وجہ سے ہندوستانی اور پاکستانی ٹیم میدان میں اترے بغیر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
دراصل ایشین گیمز میں یہ اصول نافذ ہے کہ بہتر رینکنگ کی بنیاد پر کسی ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ چونکہ ہندوستان دنیا کی نمبر ایک ٹی-20 ٹیم ہے، جبکہ افغانستان 10ویں مقام پر ہے، اس لیے بہتر رینکنگ کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں داخلہ مل گیا، جبکہ افغانستان کی ٹیم ایشین گیمز سے باہر ہو گئی۔
آج ہی یعنی 28 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ کھیلا جانا تھا۔ اس میچ میں بھی بارش کے باعث ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی۔ یہاں بھی بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان کو سیمی فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔ عالمی ٹی-20 رینکنگ میں پاکستان چھٹے اور ہانگ کانگ 24ویں مقام پر ہے۔ اس طرح سے ہندوستان اور پاکستان نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے بھی یہی رینکنگ اور سیڈنگ کا نظام نافذ کیا گیا تھا۔ سب سے کم رینکنگ والی 6 ٹیموں کو گروپ مرحلے سے گزر کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانی تھی، لیکن بہترین رینکنگ والی 4 ٹیموں، یعنی ہندوستان، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو براہ راست کوارٹر فائنل میں داخلہ مل گیا تھا۔
پیر کے روز ایشین گیمز میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل میچ بارش کے سبب منسوخ ہو گیا۔ میچ منسوخ ہونے کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل کا ٹکٹ مل...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments