عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً دو فیصد اضافہ ہوا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
تیل کی قیمت میں یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی آبنائے ہرمز کو سات روز میں دوبارہ کھولنے کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد ہوا۔ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے اہم بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے۔
تاہم اسی دوران سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔
روئٹرز کو ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں ماہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکہ سے فوجی مدد طلب کی تھی، تاہم واشنگٹن نے فضائی حملے کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کو حملوں کے اہداف کے تعین سے متعلق معلومات اور معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے آج ایک بار پھر کہا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ’بہت جلد‘ ختم ہو جائے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔
تیل کی قیمت میں یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی آبنائے ہرمز کو سات روز میں دوبارہ کھولنے کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد ہوا۔ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments