Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

نیوزی لینڈ کو 22 رن سے شکست دے کر ہندستان نے 3-1 سے سیریز پر قبضہ کیا

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

نیوزی لینڈ کو 22 رن سے شکست دے کر ہندستان نے 3-1 سے سیریز پر قبضہ کیا
نیوزی لینڈ کو 22 رن سے شکست دے کر ہندستان نے 3-1 سے سیریز پر قبضہ کیا — November 15, 2026
ما¶نٹ مونگانوئی، 15 نومبر:) اکشر پٹیل اور ایشان کشن (46-46 رن) کی شاندار بلے بازی کے بعد ارشدیپ سنگھ (3 وکٹ) اور محمد سراج اور اکشر پٹیل (2-2 وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت ہندستان نے اتوار کو کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پانچویں اور سیریز کے آخری یک روزہ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 22 رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے 5 میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔ یہ 7 سال بعد پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے نیوزی لینڈ میں 2 فارمیٹ میں سیریز جیتی ہے ۔ ارشدیپ سنگھ کو 'میچ کا بہترین کھلاڑی' قرار دیا گیا۔ سیریز میں 9 وکٹ حاصل کرنے والے گرنور برار کو 'سیریز کا بہترین کھلاڑی' کا ایوارڈ دیا گیا۔210 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کو چھٹے اوور میں محمد سراج نے ٹم سیفرٹ (14 رن) کو آ¶ٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے نیوزی لینڈ کے بلے باز جدوجہد کرتے نظر آئے اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے ۔ ول ینگ (22 رن) کو 17ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے آ¶ٹ کیا۔ اس کے بعد 25ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے نک کیلی (24 رن) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ فن ایلن (1 رن)، مائیکل بریسویل (19 رن)، ڈین فاکس کرافٹ (31 رن)، کپتان مچل سینٹنر (24 رن) اور کرسچین کلارک (16 رن) بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔47ویں اوور کی دوسری گیند پر اکشر پٹیل نے جیکب ڈفی (9 رن) کو آ¶ٹ کرکے ہندوستان کو نویں کامیابی دلائی۔ 49ویں اوور کی پہلی گیند پر اکشر پٹیل نے بلیئر ٹکنر (14 رن) کو وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ آ¶ٹ کرایا۔ اس طرح نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 187 رن پر سمٹ گئی اور ہندوستان نے 22 رن سے مقابلہ جیت لیا۔
ہندستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3 وکٹ حاصل کیے ۔ محمد سراج اور اکشر پٹیل کو 2-2 وکٹ ملے ۔ عاقب نبی، یش ٹھاکر اور نمن دھیر نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
اس سے پہلے آج یہاں جیکب ڈفی اور مچل سینٹنر (3-3 وکٹ) اور میتھیو فشر (2 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 42.1 اوور میں 209 رن پر سمیٹ دیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 34 رن کے مجموعی اسکور پر اپنے 3 وکٹ گنوا دیے ۔ روہت شرما (7 رن)، وراٹ کوہلی (5 رن) اور رُتوراج گائیکواڑ (18 رن) بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔ روہت اور وراٹ کو میتھیو فشر نے آ¶ٹ کیا، جبکہ گائیکواڑ جیکب ڈفی کا شکار بنے ۔
اس کے بعد اکشر پٹیل اور کپتان شریاس ایر کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 52 رن جوڑے ۔ 18ویں اوور میں بلیئر ٹکنر نے شریاس ایر (22 رن) کو آ¶ٹ کرکے اس شراکت داری کا خاتمہ کردیا۔
اس کے بعد ایشان کشن نے اکشر پٹیل کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 35 رن جوڑے ۔ 25ویں اوور میں بریسویل نے اکشر پٹیل کو آ¶ٹ کردیا۔ اکشر پٹیل نے 55 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رن بنائے ۔
مچل سینٹنر نے نمن دھیر (22 رن)، عاقب نبی (5 رن) اور یش ٹھاکر (صفر) کو آ¶ٹ کرکے ہندوستان کے بڑے اسکور تک پہنچنے کی امیدوں کو زبردست جھٹکا دیا۔ 41ویں اوور میں جیکب ڈفی نے ایک جانب سے رن بناتے ہوئے اننگز کو سنبھالنے والے ایشان کشن کو آ¶ٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ ایشان کشن نے 58 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رن بنائے ۔ 43ویں اوور کی پہلی گیند پر جیکب ڈفی نے ارشدیپ سنگھ (14 رن) کو بولڈ کرکے ہندوستانی اننگز کا 209 رن پر خاتمہ کردیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور مچل سینٹنر نے 3-3 وکٹ حاصل کیے ۔ میتھیو فشر کو 2 وکٹ ملے ، جبکہ مائیکل بریسویل اور بلیئر ٹکنر نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔

ما¶نٹ مونگانوئی، 15 نومبر:) اکشر پٹیل اور ایشان کشن (46-46 رن) کی شاندار بلے بازی کے بعد ارشدیپ سنگھ (3 وکٹ) اور محمد سراج اور اکشر پٹیل (2-2 وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہتری...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn