Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایران اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی
ایران اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی — November 15, 2026
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بعض ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرزمین امریکا کے استعمال میں دی، جس کے ذریعے انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی جارحیت میں حصہ لیا۔

پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے امریکا کی مدد کی، انہیں ایران سے ہرجانے کا مطالبہ کرنے کا کوئی قانونی جواز حاصل نہیں، بلکہ ان ممالک کو ایران کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے سفارت کاری کو فوجی جارحیت کے جال میں بدلنے کی کوشش کی، ایران کو دو مرتبہ دھوکا دیا گیا، اس لیے اب مذاکرات کی بات قابلِ بھروسہ محسوس نہیں ہوتی۔

ایرانی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے حقوق اور خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوگا، نہ جنگ سے خوفزدہ ہوگا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک پر انحصار کرے گا۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے دفاع سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا اور ایران پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بعض ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرزمین امریکا کے استعمال میں دی، جس کے ذریعے انہوں نے ایرانی عوام کے ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn