اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی چال قرار دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، ان کی پیشکش نئی حکومت کی تشکیل مشکل بنانے کی کوشش ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ روز ایک بار پھر اپوزیشن کو اتحادی حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے صرف یہودی جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔
اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی چال قرار دے دیا۔...
Source: Admin