Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

روزانہ صرف پانچ منٹ سیڑھیاں چڑھنے سے دل کی صحت بہتر ہو سکتی ہے: رپورٹ

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

روزانہ صرف پانچ منٹ سیڑھیاں چڑھنے سے دل کی صحت بہتر ہو سکتی ہے: رپورٹ
روزانہ صرف پانچ منٹ سیڑھیاں چڑھنے سے دل کی صحت بہتر ہو سکتی ہے: رپورٹ — November 15, 2026
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ چند منٹ سیڑھیاں چڑھنے کی عادت دل کی صحت بہتر بنانے، بلڈ پریشر میں کمی اور جسمانی فٹنس میں اضافے میں مدد دے سکتی ہے۔
برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، ہفتے میں کئی مرتبہ مختصر دورانیے کے لیے سیڑھیاں چڑھنا بھی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور نورفولک اینڈ ناروچ یونیورسٹی ہسپتال کی ایک تحقیق کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کے مطابق باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں دل سے متعلق مسائل کے باعث موت کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں 39 فیصد کم پایا گیا جو ایسا کم کرتے ہیں۔ ان افراد میں دل کے دورے اور فالج جیسی بڑی قلبی بیماریوں کا خطرہ بھی کم تھا۔
رپورٹ کے مطابق، روزانہ تقریباً چھ منزلیں سیڑھیاں چڑھنے سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے تاہم معمولی اضافے کے بھی قابلِ پیمائش فوائد سامنے آئے۔
السٹر یونیورسٹی کی پروفیسر میری مرفی ورزش اور صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں، انہوں نے بتایا کہ سیڑھیاں چڑھنے سے دل کو مختصر وقت کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، جس سے وہ مضبوط ہوتا ہے۔ ان کے مطابق یہ سرگرمی بلند بلڈ پریشر میں کمی، انسولین کے لیے جسم کی حساسیت بہتر بنانے، کیلوریز جلانے اور وزن برقرار رکھنے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ یہ مشق چلنے پھرنے کے لیے ضروری عضلاتی ہم آہنگی اور جسمانی کنٹرول برقرار رکھنے میں بھی معاون ہو سکتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ چند منٹ سیڑھیاں چڑھنے کی عادت دل کی صحت بہتر بنانے، بلڈ پریشر میں کمی اور جسمانی فٹنس میں اضافے میں مدد دے سکتی ہے۔ برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ میں شائع...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn