Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا — November 15, 2026
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈرون رکھنے اور ذخیرہ کرنے پر مکمل پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دارالحکومت کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
اتوار سے یہ پابندی بیجنگ کے شہری اور دیہی دونوں علاقوں پر لاگو ہوگی، جن کا مجموعی رقبہ تقریباً 16 ہزار 400 مربع کلومیٹر ہے، جو بیلجیئم کے نصف رقبے کے برابر ہے۔
چینی حکام نے ستمبر میں اس پابندی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے (ڈرون) رکھنے، ذخیرہ کرنے اور ان کے پرزے شہر میں لانے پر بھی پابندی ہوگی۔
حکام نے ڈرون مالکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ پابندی کے نفاذ سے پہلے اپنے آلات فروخت کر دیں یا انہیں بیجنگ کی حدود سے باہر منتقل کر دیں۔ اس مقصد کے لیے منظور شدہ مراکز پر ڈرون واپس خریدنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔
چین کی مرکزی حکومت، اعلیٰ قیادت اور حکمران کمیونسٹ پارٹی کے صدر دفاتر بیجنگ میں واقع ہیں، جہاں پہلے ہی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جون 2026 میں بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس واقعے کے بعد فضائی حدود کی حفاظت سے متعلق خدشات سامنے آئے تھے۔
بیجنگ میں مئی 2026 سے ڈرونز کی فروخت پر بھی پابندی عائد تھی، تاہم اس وقت مالکان کو اپنے ڈرون حکام کے پاس رجسٹر کرانے کے بعد رکھنے کی اجازت تھی۔
نئے ضوابط کے تحت ڈرون رکھنے والے افراد کو جرمانے اور ان کے آلات ضبط کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاہم انسداد دہشت گردی، قانون نافذ کرنے، ہنگامی امداد، زراعت اور سائنسی تحقیق جیسے مخصوص مقاصد کے لیے ڈرون اڑانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
چین میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ڈرونز کا استعمال خاصا مقبول ہوا ہے، خصوصاً قدرتی مناظر کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کے لیے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈرون رکھنے اور ذخیرہ کرنے پر مکمل پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دارالحکومت کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn