انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنوں کا بڑا اسکور بنانے کے بعد آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 44.3 اووروں میں 220 رنوں پر آ¶ٹ کردیا۔ ٹام بینٹن کو ان کی شاندار سنچری کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پرتھ میں بری طرح شکست کھانے کے بعد انگلینڈ نے ایڈیلیڈ میں 135 رنوں کی شاندار جیت کے ساتھ زبردست واپسی کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے آسٹریلیا میں اب تک کا اپنا سب سے بڑا ایک روزہ اسکور (355 رن) بنایا۔ ٹام بینٹن نے بہترین سنچری اسکور کی، جبکہ روٹ، کاکس اور جیکس نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس کے علاوہ سیم کرن اور اٹکنسن کی مختصر لیکن م¶ثر اننگز کی بدولت انگلینڈ نے بلے بازی کے لیے سازگار پچ پر بڑا اسکور کھڑا کیا۔
فلڈ لائٹس کی روشنی میں انگلینڈ کے نئے گیند کے گیند بازوں نے ہوا اور پچ سے کافی سوئنگ اور حرکت حاصل کی۔ انہوں نے صرف 7 اووروں میں آسٹریلیا کے ابتدائی 4 بلے بازوں کو آ¶ٹ کردیا، جس سے میزبان ٹیم کا اسکور 4 وکٹوں پر 29 رن ہوگیا۔ اس دوران اٹکنسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔میزبان ٹیم کی حالت اس سے بھی زیادہ خراب ہوسکتی تھی، لیکن میٹ رینشا اور کیمرون گرین کو کچھ مواقع ملے ، جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں اور 98 رنوں کی شراکت قائم کی۔ تاہم، وہ کسی بھی مرحلے پر انگلینڈ کے گیند بازوں پر دبا¶ نہیں بنا سکے ۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز رینشا ڈاسن کی گیند پر ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش میں آ¶ٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد کرن نے مسلسل گیندوں پر ایڈورڈز اور بارٹلیٹ کو پویلین بھیج دیا، جبکہ اگلے ہی اوور میں گرین بھی غیر معمولی انداز میں اسٹمپ آ¶ٹ ہوگئے ۔
اس سے پہلے آج یہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری انگلینڈ کی ٹیم کو پانچویں اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے بین ڈکٹ (9) کو آ¶ٹ کرکے پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد جو روٹ نے ٹام بینٹن کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 137 رنوں کی شراکت قائم کرکے ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔28ویں اوور میں کوپر کونولی نے جو روٹ (62) کو آ¶ٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ کپتان ہیری بروک 5 رن بنا کر تیسرے وکٹ کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔ اس کے بعد 35ویں اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے سنچری بنانے والے ٹام بینٹن کو آ¶ٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ ٹام بینٹن نے 99 گیندوں پر 12 چوکے اور 4 چھکے لگاتے ہوئے 121 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ جارڈن کاکس نے 49 گیندوں پر 67 رن بنائے ، جبکہ سیم کرن 14 رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 355 رن بنائے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے زیویئر بارٹلیٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسپینسر جانسن، رائلی میریڈتھ اور کوپر کونولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔
ایڈیلیڈ، 15 نومبر: ٹام بینٹن (121) کی شاندار سنچری اور جو روٹ (62)، جارڈن کاکس (67) اور ول جیکس (ناٹ آ¶ٹ 54) کی عمدہ نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو دوسرے ایک روزہ میچ می...