Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آسیان سربراہی اجلاس میں ٹرمپ کی شرکت کیخلاف فلپائن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

Admin
By Admin
Nov 15, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

آسیان سربراہی اجلاس میں ٹرمپ کی شرکت کیخلاف فلپائن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے
آسیان سربراہی اجلاس میں ٹرمپ کی شرکت کیخلاف فلپائن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے — November 15, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورۂ فلپائن اور آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے خلاف فلپائن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 49ویں آسیان سربراہی اجلاس کے پہلے روز سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا، آسیان اجلاس کے مقام کی طرف جانے کی کوشش میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان کا 3 روزہ سربراہی اجلاس منیلا میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کے موضوعات میں توانائی کی سلامتی، غذائی تحفظ، اقتصادی تعاون اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورۂ فلپائن اور آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے خلاف فلپائن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn