Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے: عباس عراقچی

Admin
By Admin
Oct 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے: عباس عراقچی
امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے: عباس عراقچی — October 04, 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔

تہران میں غیر ملکی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایران اپنے دفاع کے لیے جو ضروری ہو گا کرے گا، جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کا راستہ اب بھی کُھلا ہوا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اُمید ہے امریکا معقولیت اور دانشمندی کا راستہ اختیار کرے گا، امریکا کی نئی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ فوجی کارروائیاں یا پابندیاں مسائل کا حل نہیں ہیں، امریکا فوجی اور سفارتی دونوں محاذوں پر ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر مسلط غیرقانونی جنگ کا خاتمہ شفاف و منصفانہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے، امریکا شرائط مان لے اور بحری ناکہ بندی ختم کر دے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کُھل جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کی7 شرائط میں آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے، یورپی ممالک سے ایران کے خلاف امریکی جنگ میں حصہ لینے پر وضاحت کے منتظر ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn