Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

میں اتنا بڑا گلوکار نہیں کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی کیساتھ انصاف کر سکوں: دلجیت دوسانجھ

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

میں اتنا بڑا گلوکار نہیں کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی کیساتھ انصاف کر سکوں: دلجیت دوسانجھ
میں اتنا بڑا گلوکار نہیں کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی کیساتھ انصاف کر سکوں: دلجیت دوسانجھ — September 16, 2026
پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ میں اتنا بڑا گلوکار نہیں کہ نصرت فتح علی خان جیسا نہیں گانا گا سکوں، یہ میرے بس کی بات نہیں، میری حد بہت محدود ہے لیکن میں نصرت صاحب کو بہت پسند کرتا ہوں۔

حال ہی میں بھارتی گلوکار و اداکار نے ایک کنسرٹ کے دوران لیجنڈری گائیگ نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی ’سانسوں کی مالا‘ پر پرفارم کیا تھا۔

اس حوالے سے گلوکار نے انسٹاگرام لائیو کے دوران بات کی اور اایک صارف کے کمنٹ پر اپنا تجربہ بیان کیا۔
انسٹاگرام لائیو کے دوران دِلجیت دوسانجھ نے نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی پیش کرنے کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو اتنا بڑا گلوکار نہیں سمجھتا کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی کے ساتھ حقیقی انصاف کر سکوں۔

دِلجیت نے بتایا کہ یہ پرفارمنس محض عظیم قوال کے لیے میری محبت اور عقیدت کا اظہار تھی۔

انہوں نے اپنی پرفارمنس میں ہونے والی کسی بھی ممکنہ غلطی پر معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ نصرت فتح علی خان کی دھن گانا انتہائی مشکل ہے۔

واضح رہے کہ دِلجیت دوسانجھ پہلے پنجابی فنکار ہیں جنہوں نے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں پرفارم کیا۔

انہوں نے ’آورا ورلڈ ٹور‘ کے سلسلے میں 90 ہزار افراد کی گنجائش رکھنے والے ویمبلی اسٹیڈیم میں کھچا کھچ بھرے مجمع کے سامنے پرفارم کیا۔

ویمبلی میں دِلجیت کی پرفارمنس کے دوران انٹرنیٹ پر بھی ان کا چرچہ رہا، جہاں انہوں نے اسٹیج پر نصرت فتح علی خان کی معروف قوالی سانسوں کی مالا پیش کی۔

پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ میں اتنا بڑا گلوکار نہیں کہ نصرت فتح علی خان جیسا نہیں گانا گا سکوں، یہ میرے بس کی بات نہیں، میری حد بہت محدود ہے لیکن میں نصرت صاحب کو بہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn