Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ، مدینہ کے علاقوں پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ، مدینہ کے علاقوں پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ، مدینہ کے علاقوں پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت — September 16, 2026
اسلامی تعاون تنظیم نے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں پر حوثی گروپ کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تنظیم کے جنرل سیکریٹریٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں کا مقصد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا، مقدس مقامات اور مساجد کی حرمت پامال کرنا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا تھا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے مطابق مقدس مقامات، مساجد اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے جو اسلامی اقدار اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے منافی ہے۔

تنظیم نے مقدس مقامات کی بے حرمتی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف مؤثر کارروائی اور انہیں روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مقدس مقامات، شہریوں، ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے سعودی اقدامات کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں پر حوثی گروپ کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn