سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔
سعودی اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کو مکہ کے گرد ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی روک لیا گیا۔
دونوں مقدس مساجد کا تحفظ سرخ لکیر ہے اور اتحاد حوثیوں کے خلاف ضروری اقدامات کرے گا۔
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ حوثیوں کی جانب سے مکہ کو نشانہ بنانے کی یہ دوسری کوشش تھی، اس سے پہلے جولائی 2017 میں بھی مکہ پر بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔
اس سے پہلے منگل کی رات کو بھی سعودی عرب کے شہروں جزان، ابہا اور خمیس مشیط میں حملے کے خطرات پر سائرن بج اٹھے تاہم کچھ دیر بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔
سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments