Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کیلئے ریپبلکن رکن نے قرارداد پیش کر دی

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کیلئے ریپبلکن رکن نے قرارداد پیش کر دی
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کیلئے ریپبلکن رکن نے قرارداد پیش کر دی — September 16, 2026
امریکی ایوانِ نمائندگان کے ریپبلکن رکن تھامس میسی نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے ہیگستھ پر کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف جنگی کارروائیاں کرنے، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور فوجی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

میسی نے ایوان میں مواخذے کی دفعات پڑھتے ہوئے کہا کہ ہیگستھ نے وزیرِ دفاع کے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور فوجی طاقت کے استعمال سے متعلق آئینی حدود اور جنگی قوانین کو اپنے پالیسی مقاصد کے تابع کیا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرِ دفاع کو ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کے حوالے سے پہلے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

ناقدین کے مطابق پیٹ ہیگستھ نے شہریوں کے تحفظ اور جنگی قوانین کی پابندی سے متعلق بعض ضوابط کو فوج کے لیے رکاوٹ قرار دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق آنے والے دنوں میں مواخذے کی قرارداد پر ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ہو سکتی ہے تاہم ریپبلکن اکثریت کے باعث اس کی منظوری کے امکانات کم ہیں۔

امریکی محکمۂ دفاع نے ہیگستھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا محکمہ ان کی قیادت اور وژن کے ساتھ متحد ہے۔

واضح رہے کہ تھامس میسی ایران کے خلاف جنگ اور بیرونِ ملک فوجی مداخلت کے نمایاں ناقد ہیں، وہ مئی میں ریپبلکن جماعت کے ضمنی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار سے شکست کھا چکے ہیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کے ریپبلکن رکن تھامس میسی نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کر دی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn