Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے یوٹرن لے لیا

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے یوٹرن لے لیا
میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے یوٹرن لے لیا — September 16, 2026
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند ہفتے بعد ایک بار پھر قومی ٹیم کی جرسی پہننے کا فیصلہ کر لیا۔

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ لیونل میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس میں بینن کے خلاف میچ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کریں گے اور یہ میچ قومی ٹیم کے لیے ان کا الوداعی مقابلہ ہو گا۔

لیونل میسی نے 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کو اسپین کے ہاتھوں شکست ہونے کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، لیکن اب ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے بینن کے خلاف میچ کے لیے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ میں اُنہیں ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق لیونل میسی کو قومی ٹیم کی جانب سے اسی انداز میں الوداع کہا جائے گا جس کے وہ حق دار ہیں۔

اس موقع پر 2022ء کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے ارکان کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ لیونل میسی کے بین الاقوامی کیریئر کے اختتام پر خصوصی تقریب منعقد کی جا سکے۔

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند ہفتے بعد ایک بار پھر قومی ٹیم کی جرسی پہننے کا فیصلہ کر لیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn