Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

دیپستیتا کے پروگرام کے فوراً بعد بالی میں سی پی ایم پر حملہ، پارٹی دفتر میں زبردست توڑ پھوڑ!

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

دیپستیتا کے پروگرام کے فوراً بعد بالی میں سی پی ایم پر حملہ، پارٹی دفتر میں زبردست توڑ پھوڑ!
دیپستیتا کے پروگرام کے فوراً بعد بالی میں سی پی ایم پر حملہ، پارٹی دفتر میں زبردست توڑ پھوڑ! — September 16, 2026
دیپستیتا کے پروگرام کے فوراً بعد بالی میں سی پی ایم پر حملہ، پارٹی دفتر میں زبردست توڑ پھوڑ!
ہوڑہ میں سی پی ایم (CPM) پر حملہ ہوا۔ آدھی رات کو موٹر سائیکل سواروں کی ہنگامہ آرائی، پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ! بالی اور بیلورے میں متعدد پارٹی دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیاسی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کی شام اس علاقے میں سی پی ایم کی نوجوان رہنما دیپستیتا دھر کا ایک پارٹی پروگرام تھا۔ ان کی تقریر کے فوراً بعد دیر رات یہ حملہ کیا گیا۔ واقعے میں سی پی ایم نے بی جے پی کی جانب انگلی اٹھائی ہے۔ تاہم بی جے پی نے اس الزام سے انکار کیا ہے۔
پوجا کے دوران مختلف مقامات پر سی پی ایم اسٹال لگاتی ہے۔ ان اسٹالوں پر ’شاردوتسو‘ لکھا ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس بار اگر اسٹال پر درگا پوجا نہیں لکھا گیا تو سی پی ایم کو اسٹال لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس بیان کے بعد سی پی ایم کی جانب سے بھی جوابی پیغام دیا گیا ہے۔ اس معاملے پر تنازع بھی بڑھ گیا ہے۔ اب ہاو¿ڑہ کے بالی علاقے میں سی پی ایم کے متعدد دفاتر پر حملہ کیا گیا۔ واقعے پر مقامی سی پی ایم لیڈروں اور کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
الزام ہے کہ منگل کی رات 11 بجے کے بعد بالی اور بیلورے علاقوں میں موٹر سائیکل سواروں کا ایک گروپ داخل ہوا۔ تقریباً 60 سے 70 شرپسندوں نے علاقے میں ہنگامہ برپا کیا۔ ایک کے بعد ایک سی پی ایم کے پارٹی دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ ٹی وی سمیت دیگر فرنیچر بھی توڑ دیے گئے۔ کرسیاں اور میزیں تہس نہس کردی گئیں۔ سی پی ایم کے پارٹی پرچم، کتابیں اور پمفلٹ سڑک پر پھینک دیے گئے۔ عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ الزام ہے کہ تقریباً ایک گھنٹے تک یہ ہنگامہ جاری رہا۔ مجموعی طور پر چار پارٹی دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ حملہ آور ان دفاتر کے دروازوں پر باہر سے تالے لگا کر چلے گئے۔
بعد میں سی پی ایم کے لیڈر اور کارکن موقع پر پہنچے اور تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ سی پی ایم نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ بی جے پی نے کیا ہے۔ سی پی ایم کی ہاو¿ڑہ ضلع سیکریٹریٹ کمیٹی کے رکن شنکر میترا نے کہا، ”رات کو 20-22 موٹر سائیکلوں پر مقامی بی جے پی قیادت کے لوگ آئے اور بائیں بازو کے چار پارٹی دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔ ایک دفتر پر تالا بھی لگا دیا۔“ الزام ہے کہ شکایت درج کرانے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ تاہم بی جے پی نے اس الزام کو تسلیم نہیں کیا۔ مقامی بی جے پی لیڈر راجا گوسوامی نے کہا، ”بائیں بازو کے دفتر پر حملے کے واقعے کے بارے میں میڈیا سے ہی معلوم ہوا ہے۔ اس کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“

دیپستیتا کے پروگرام کے فوراً بعد بالی میں سی پی ایم پر حملہ، پارٹی دفتر میں زبردست توڑ پھوڑ!...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn