Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کالا دھن سفید کرنے کے لیے جعلی بینک اکاونٹ، ڈھائی سو کروڑ سے زائد کا لین دین! بینک مینیجر سمیت 2 گرفتار

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

کالا دھن سفید کرنے کے لیے جعلی بینک اکاونٹ، ڈھائی سو کروڑ سے زائد کا لین دین! بینک مینیجر سمیت 2 گرفتار
کالا دھن سفید کرنے کے لیے جعلی بینک اکاونٹ، ڈھائی سو کروڑ سے زائد کا لین دین! بینک مینیجر سمیت 2 گرفتار — September 16, 2026
کالا دھن سفید کرنے کے لیے جعلی بینک اکاونٹ، ڈھائی سو کروڑ سے زائد کا لین دین! بینک مینیجر سمیت 2 گرفتار
ایک نچلی عدالت کے ایک کلرک کے نام پر جعلی دستاویزات کا استعمال کرکے ایک نجی بینک میں اکاونٹ کھولا گیا تھا۔ اس اکاونٹ میں کروڑوں روپے کا لین دین جاری تھا۔ آخرکار پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ بینک کے مینیجر سمیت مزید ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، شمالی 24 پرگنہ کے گوپال نگر کے س±لکا درگاپور گاو¿ں میں منوجیت بسواس کا گھر ہے۔ وہ بنگاو¿ں سب ڈویڑنل عدالت میں کلرک کے طور پر کام کرتے ہیں۔ 2022 میں انہیں انکم ٹیکس سے متعلق ایک خط موصول ہوا۔ اس سے انہیں معلوم ہوا کہ ایک نجی بینک کی راجارہاٹ شاخ میں ان کے نام پر ایک کمپنی کا اکاونٹ کھولا گیا ہے۔ کمپنی کا نام ’ایم بی ٹریڈکون انڈیا‘ ہے۔
اس کے بعد منوجیت بینک پہنچے اور اس اکاونٹ کے بارے میں معلومات طلب کیں۔ لیکن الزام ہے کہ مینیجر نے انہیں جواب دینے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جعلی اکاونٹ سے تقریباً 270 کروڑ روپے کا لین دین کیا گیا ہے۔
منوجیت کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔ حال ہی میں ہگلی سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی پیر کے روز بنگاوں سائبر کرائم تھانے کی پولیس نے بینک مینیجر سمیت مزید ایک شخص کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، منگل کے روز گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ کالا دھن سفید کرنے کے مقصد سے ہی مذکورہ جعلی اکاونٹ کھولا گیا تھا۔

کالا دھن سفید کرنے کے لیے جعلی بینک اکاونٹ، ڈھائی سو کروڑ سے زائد کا لین دین! بینک مینیجر سمیت 2 گرفتار...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn