Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

گنیش پوجا کے پنڈال میں نیلے اور سفید کپڑے کیوں؟ بی جے پی لیڈر نے زبردستی اتروا دیے!

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

گنیش پوجا کے پنڈال میں نیلے اور سفید کپڑے کیوں؟ بی جے پی لیڈر نے زبردستی اتروا دیے!
گنیش پوجا کے پنڈال میں نیلے اور سفید کپڑے کیوں؟ بی جے پی لیڈر نے زبردستی اتروا دیے! — September 16, 2026
گنیش پوجا کے پنڈال میں نیلے اور سفید کپڑے کیوں؟ بی جے پی لیڈر نے زبردستی اتروا دیے!
گنیش پوجا کے پنڈال کے کپڑے کے رنگ کو لے کر تنازع پیدا ہوگیا۔ آخرکار وہ کپڑا اتروا کر اس کی جگہ دوسرا کپڑا لگانا پڑا۔ الزام ہے کہ مقامی بی جے پی لیڈر کے ’دباو¿‘ میں یہ تبدیلی کی گئی۔ یہ واقعہ مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور علاقے میں پیش آیا۔ مذکورہ پوجا پنڈال کے باہر لگے کپڑے کا رنگ نیلا اور سفید تھا۔ اسی کپڑے کے رنگ کو لے کر تنازع کھڑا ہوا۔ تاہم خبر ہے کہ ضلع بی جے پی قیادت نے پارٹی کے مذکورہ لیڈر کا ساتھ نہیں دیا۔
ہریش چندر پور صدر علاقے کے ینگ بوائز کلب میں طویل عرصے سے گنیش پوجا ہوتی آ رہی ہے۔ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد اس سال بھی وہاں دھوم دھام سے پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تاہم پنڈال کے کپڑے کو لے کر تنازع پیدا ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سال پنڈال کے باہر لگے کپڑے کا رنگ نیلا اور سفید تھا۔ اندر پیلے اور سفید رنگ کا کپڑا لگایا گیا تھا۔ پوجا کے دن وہاں مدعو مہمان کے طور پر ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی متیبور رحمان اور ضلع پریشد رکن بلبل خان بھی گئے تھے۔ اور اس کے بعد ہی تنازع شروع ہوگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی بی جے پی لیڈر ارجن کیسری نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام دیا تھا۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں الزام لگایا کہ نیلا اور سفید رنگ کرنے سے ہندو جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔ تاہم ’سنگباد پرتیدن ڈیجیٹل‘ نے اس ویڈیو پیغام کی صداقت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ صرف پیغام دینے تک ہی محدود نہیں رہے، بلکہ مذکورہ پنڈال سے نیلے اور سفید رنگ کا کپڑا اتروا دیا گیا۔ اس کی جگہ پیلے اور سفید رنگ کا کپڑا لگایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع عام ہونے کے بعد علاقے میں خاصا شور و غل مچ گیا ہے۔

گنیش پوجا کے پنڈال میں نیلے اور سفید کپڑے کیوں؟ بی جے پی لیڈر نے زبردستی اتروا دیے!...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn