Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی، یورپ کے لیے ستمبر کی ڈیلیوری رَد، بحیرۂ احمر کا بحران گہرایا!

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی، یورپ کے لیے ستمبر کی ڈیلیوری رَد، بحیرۂ احمر کا بحران گہرایا!
سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی، یورپ کے لیے ستمبر کی ڈیلیوری رَد، بحیرۂ احمر کا بحران گہرایا! — September 16, 2026
مغربی ایشیا اور بحیرۂ احمر کی راہداری میں بڑھتی فوجی کشیدگی کے درمیان عالمی توانائی بازار کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے شپنگ ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی عرب نے بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع اپنے اسٹریٹجک ینبع بندرگاہ پر خام تیل کی لوڈنگ مکمل طور پر روک دی ہے۔ اس فیصلہ کے بعد بین الاقوامی بازار میں منگل کے روز خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کا اضافہ درج کیا گیا۔ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ’سعودی آرامکو‘ نے ینبع ٹرمینل پر کام روکے جانے کی خبروں پر سرکاری تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے یورپی تیل خریداروں کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے کہ ستمبر کے آخری 15 دنوں میں ہونے والی خام تیل کی تمام طے شدہ سپلائی منسوخ کر دی گئی ہے۔ 3 دن قبل ہونے والے ڈرون حملہ کے بعد احتیاطی طور پر سعودی عرب کی ایسٹ-ویسٹ پائپ لائن سے تیل کی ترسیل روک دی گئی تھی، اور اب یورپ کی ڈیلیوری رد کرنے سے بحیرۂ احمیر کا بحران گہراتا دکھائی دے رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایسٹ-ویسٹ پائپ لائن سعودی عرب کے لیے لائف لائن مانی جاتی رہی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے آبنائے ہرمز اور باب المندب آبنائے سے گزرے بغیر تیل براہ راست ینبع ٹرمینل اور وہاں سے نہر سویز کے راستے یورپ پہنچایا جاتا تھا۔


حالیہ دنوں میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے آبنائے باب المندب پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے بعد سعودی عرب کے سمندری راستوں پر خطرہ کافی بڑھ گیا تھا۔ فروری میں جنگ بھڑکنے کے بعد سے آرامکو نے محفوظ متبادل کے طور پر ینبع ٹرمینل کا استعمال تیز کر دیا تھا، لیکن اب اس بندرگاہ پر بھی آپریشن رک جانے سے متبادل راستے محدود ہو گئے ہیں۔ عالمی بازار کی تشویش اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ اسی دوران لیبیا نے بھی اپنے 3 اہم تیل کے میدانوں سے ترسیل روک دی ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر توانائی کی سپلائی کو لے کر سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔

مغربی ایشیا اور بحیرۂ احمر کی راہداری میں بڑھتی فوجی کشیدگی کے درمیان عالمی توانائی بازار کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے شپنگ ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn