ریاض (16 ستمبر ) : امریکی سفارتخانے سعودی عرب آنے والے امریکی شہریوں کے لیے سفر سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔
امریکا نے سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ٹریول گائیڈ جاری کر دی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ سعودی عرب آنے کے خواہشمند امریکی شہری اپنے ارادوں پر دوبارہ غور کریں۔
سعودی عرب میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں خطرات کی سطح نسبتاً زیادہ ہے، خاص طور پر یمن کی سرحد کی طرف بالکل سفر نہ کیا جائے کیوں کہ وہاں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے امریکی مفادات کو لاحق خطرات، مسلح تنازعات، دہشت گردی، ملک سے باہر جانے پر عائد کی جانے والی پابندیوں اور سوشل میڈیا سرگرمیوں سے متعلق مقامی قوانین کے باعث‘ سعودی عرب آنے کے خواہش مند امریکی شہری اپنے ارادوں پر ’دوبارہ غور کریں۔
ریاض (16 ستمبر ) : امریکی سفارتخانے سعودی عرب آنے والے امریکی شہریوں کے لیے سفر سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments