یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کی ’ایسٹ ویسٹ‘ تیل پائپ لائن اور اس سے منسلک آئل پمپنگ سٹیشنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی فورسز نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔
بی بی سی فارسی کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں کئی اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ینبع میں آرامکو کی ایک تنصیب، رابغ آئل ریفائنری اور ریاض کا شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔
یحییٰ سریع کے مطابق دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نجران ایئرپورٹ اور خمیس مشیط میں واقع ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے تاحال حوثیوں کے ان دعوؤں کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
سنیچر کے روز سعودی عرب کے زیرِ قیادت فوجی اتحاد نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائلوں اور ایک ڈرون کو روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے دعوے کے مطابق ’سعودی عرب کے شہروں طائف اور ینبع کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیے گئے ہیں۔‘
سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ ریاض کے علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔
طائف اور ینبع کی طرف حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیئے۔
مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف میں ممکنہ خطرے کے الرٹ کچھ دیر بعد واپس لے لیے گئے۔
دوسری جانب حوثیوں نے مکہ اور مدینہ پر حملوں کی رپورٹس کی تردید کردی۔
علاوہ ازیں سعودی حکام نے آج سے ریاض ایئرپورٹ کا ٹرمینل ون ملکی جبکہ ٹرمینل ٹو بین الاقوامی پروازوں کیلیے مختص کر دیا۔
یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کی ’ایسٹ ویسٹ‘ تیل پائپ لائن اور اس سے منسلک آئل پمپنگ سٹیشنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments