International

حماس کی جنگ بندی کے لیے شرائط، اسرائیل کا غزہ میں نیا فوجی آپریشن جاری

حماس کی جنگ بندی کے لیے شرائط، اسرائیل کا غزہ میں نیا فوجی آپریشن جاری

حماس کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک ہسپتال کا محاصرہ کر لیا ہے اور اس کی غزہ کی پٹی پر قبضے کے لیے مسلح کارروائیاں جاری ہیں۔ وزرات کے مطابق بیت لاہیا میں واقع انڈونیشین ہسپتال کا میڈیکل سٹاف اور مریض بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں ہیں، جس سے ہسپتال میں طبی عملہ اور مریض نہیں آ پا رہے ہیں اور نہ ضروری سامان ہسپتال تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے سنیچر کے روز ایک نیا فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں حماس نے سنیچر کو 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے نو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش کی ہے۔ وزات صحت کے مطابق غزہ کے شمال میں واقع تینوں ہسپتال اس وقت فعال نہیں ہیں یعنی ٹھپ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق جمعرات سے اب تک کم از کم 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں غزہ کے شمال اور جنوب میں ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپ بھی شامل ہیں۔ حماس کے زیرانتظام وزارت صحت اور شہری دفاع کی فورسز نے بتایا کہ سنیچر کے روز ہونے والے حملوں میں غزہ کے شمال میں واقع قصبوں بشمول بیت لاہیا اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے ساتھ ساتھ جنوبی شہر خان یونس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دو ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی مہم میں توسیع کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی اور ’حماس کی شکست‘ سمیت ’جنگ کے تمام مقاصد کو حاصل کرنا‘ ہے۔ امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی انسانی صورت حال بھی ابتر ہو گئی ہے کیونکہ اسرائیل نے 10 ہفتوں سے علاقے میں خوراک اور دیگر امداد کی سپلائی روک رکھی ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس ماہ کے شروع میں غزہ کے بڑے حصے پر قبضہ اور کنٹرول کرنے، فلسطینی آبادی کو علاقے کے جنوب میں جانے پر مجبور کرنے اور حماس کو ’تباہ‘ کرنے کے لیے بڑی فوجی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ نیتن یاہو نے پانچ مئی کو کہا تھا کہ اسرائیل ’غزہ میں بھرپور داخلے‘ اور اسے اپنے قبضے میں لینے کی تیاری کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے چار روزہ دورے کے بعد اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments