International

سلووینیا میں میلانیا ٹرمپ کے آبائی قصبے سے ان کا مجسمہ غائب، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

سلووینیا میں میلانیا ٹرمپ کے آبائی قصبے سے ان کا مجسمہ غائب، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

یورپی ملک سلووینیا میں پولیس نے امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے کانسی کے مجسمے کے غائب ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس مجسمے کو میلانیا کے آبائی قصبے میں نصب کیے جانے کے بعد چوری کر لیا گیا ہے۔ قدرتی سائز کا یہ مجسمہ 2020 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وسطی سلووینیا کے سیونیکا کے قریب نصب کیا گیا تھا جہاں 1970 میں "میلانیا کناؤس" پیدا ہوئی تھیں۔ یہ مجسمہ اس لکڑی کے مجسمے کی جگہ نصب کیا گیا تھا جسے اسی سال پہلے نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز پولیس ترجمان النکا ڈرینیک رانجوس نے بتایا کہ منگل کے روز مجسمے کی چوری کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس چوری کے ذمہ دار افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments