امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک فرٹیلیٹی کلینک کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور ایف بی آئی نے اسے ’دہشت گردی کی کارروائی‘ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکہ سنیچر کو جنوبی شہر پام سپرنگز میں ہوا جس سے کلینک کی عمارت کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایف بی آئی لاس اینجلس کے سربراہ ایکل ڈیوس نے دھماکے بعد کلینک کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، دہشت گردی کی بین الاقوامی کارروائیوں کا حصہ ہے۔‘ انہوں نے واقعے میں ایک ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نشانہ بننے والا شخص اس وقت کلینک کے قریب موجود تھا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں اور مرنے والے کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے تاہم پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کلینک کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہاں ہمارا یہی خیال ہے۔‘ شہر کے میئر رون ڈی ہارٹ نے قبل ازیں اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ دھماکہ کلینک کے باہر کھڑی کی گئی ایک گاڑی میں ہوا تھا۔ عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کلینک کے قریب انسانی اعضا بکھرے ہوئے دیکھے جبکہ ڈرون کے ذریعے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی چھت گر گئی ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے اس اس گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا اور عمارت کا ملبہ سڑک پر پھیل گیا جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ایف بی آئی کے سربراہ ڈیوس نے دھماکے کو زوردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں ملبہ 100 گز دور تک پھیلا، تاہم انہوں نے بم کی نوعیت کے بارے میں مزید تبصرہ نہیں کیا۔ مقامی نیوز ادارے اے بی سی کی جانب سے سورسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص مشتبہ تھا۔ کلینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سٹاف میں سے کوئی رکن زخمی نہیں ہوا اور تولیدی افعال سے متعلق تمام مواد محفوظ ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اسقاط حمل اور فرٹیلیٹی سروسز متنازع رہی ہیں اور بعض قدامت پسند لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ طریقہ کار مذہبی وجوہات کی بنا پر غیر قانونی ہے۔ ایسی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف تشدد کے واقعات شاذ ہی سامنے آئے ہیں تاہم اس کے خلاف بات ہوتی رہی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹارجنی جنرل پام بوندی کا کہنا ہے کہ وفاقی ایجنٹ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اصل میں ہوا کیا ہے۔
Source: social media
امریکہ میں فرٹیلیٹی کلینک کے باہر دہشت گرد کارروائی تھی: ایف بی آئی
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تسلسل کے لیے پاکستان پر نئی شرائط عائد کر دیں
بروکلن برج حادثہ: میکسیکن نیوی کا جہاز پل سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو ہلاک، 19 زخمی
ٹرمپ اور پیوٹن میں پیر کو ٹیلی فونک رابطہ متوقع، جنگ بندی کا امکان
چین کا امریکہ اور دیگر ممالک کے پلاسٹک پر 75 فیصد تک اینٹی ڈمپنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
دوحہ میں جاری مذاکرات میں امریکی تجویز اور جنگ ختم کرنے پر غور کررہے ہیں: نیتن یاھو
القسام کے کمانڈر محمد السنوار کی اپنے گیارہ ساتھیوں سمیت ہلاکت کی تصدیق
حج پرمٹ کے بغیر حج غیر شرعی اور گناہ تصور ہو گا: مفتی اعظم مصر
انگلیوں کو دیر تک پکڑ کر ایردوان نے میکرون کو شرمندہ کردیا
سلووینیا میں میلانیا ٹرمپ کے آبائی قصبے سے ان کا مجسمہ غائب، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد فوجی پابندیاں نرم کردیں، مکمل خاتمے کے منتظر ہیں: ایردوان
ای او ایس-09 سیٹلائٹ کی لانچنگ ہوئی ناکام، تیسرے مرحلے میں آئی تکنیکی خرابی
غزہ کے محاصرے کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے: اسپین
اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 33 فلسطینی جاں بحق