International

بروکلن برج حادثہ: میکسیکن نیوی کا جہاز پل سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو ہلاک، 19 زخمی

بروکلن برج حادثہ: میکسیکن نیوی کا جہاز پل سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو ہلاک، 19 زخمی

نیویارک: میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین برج سے ٹکرا گیا، حادثے میں 20 افراد زخمی جب کہ 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق میکسیکو بحریہ کا ایک بحری جہاز عالمی خیر سگالی کے دورے پر ہفتے کی رات نیویارک پہنچا تھا تاہم بروکلین برج سے ٹکرا گیا، جس سے اس کے 3 مستول ٹوٹ گئے، حادثے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا ہے، حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ جہاز میں مکینکل خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ 142 سال پرانے پل کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے، تاہم حادثے کے بعد جہاز میں موجود کم از کم 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں طبی امداد دی گئی، بعد ازاں ایڈمز نے اتوار کی صبح سوشل میڈیا پر بتایا کہ چار افراد میں سے دو جنھیں زیادہ شدید چوٹیں آئیں، دم توڑ گئے۔ میئر نے کہا کہ ریسکیو کا کام جاری ہے، اور تصادم کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments