International

ٹرمپ اور پیوٹن میں پیر کو ٹیلی فونک رابطہ متوقع، جنگ بندی کا امکان

ٹرمپ اور پیوٹن میں پیر کو ٹیلی فونک رابطہ متوقع، جنگ بندی کا امکان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان پیر کو ٹیلی فونک رابطہ متوقع ہے۔ روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وہ پیر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین میں جنگ روکنے اور تجارتی معاملات پر بات کریں گے۔ روئٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے جب ڈونلڈ ٹرمپ خلیج کے دورے پر تھے، انھوں نے ولادیمیر پیوٹن کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ آ سکتے ہیں تو وہ ترکی کا سفر بھی کر لیں گے، اور وہاں مذاکرات کر لیں گے، تاہم پیوٹن نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ٹرمپ پیوٹن کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی اور نیٹو رہنماؤں سے بھی بات کریں گے، امریکی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ پیر کا دن نتیجہ خیز ہوگا، اور جنگ بندی کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیوٹن سے ان کے اچھے تعلقات ہیں اور امن معاہدہ ممکن ہے۔ ٹرمپ نے دہرایا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے جلد ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ دوسری طرف روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments