International

"میں نفسیاتی معالج نہیں"،ٹرمپ سے متعلق سوال پر اطالوی وزیراعظم کا برجستہ جواب

"میں نفسیاتی معالج نہیں"،ٹرمپ سے متعلق سوال پر اطالوی وزیراعظم کا برجستہ جواب

اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی کا انداز ہمیشہ سے منفرد رہا ہے، لیکن جب ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے مشورہ مانگا گیا تو انہوں نے مسکرا کر صاف انکار کر دیا۔ جرمن سیاستدان فریڈرش میرٹس سے ملاقات کے بعد جب میلونی سے پوچھا گیا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے مجوزہ دورے سے قبل میرٹس کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی، تو وہ ہنس پڑیں اور برجستہ کہاکہ "میں عالمی رہنماؤں کے لیے نفسیاتی معالج کے طور پر خود کو اہل نہیں سمجھتی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میرٹس تجربہ کار سیاستدان ہیں، انہیں مشوروں کی ضرورت نہیں"۔ اگرچہ اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ پر براہ راست کوئی رائے نہیں دی، لیکن یورپ میں اکثر انہیں "ٹرمپ کو قابو میں رکھنے والی" رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے، کیونکہ ان کے امریکی صدر سے خوشگوار تعلقات ہیں۔ نومبر میں ٹرمپ کی انتخابی فتح کے بعد سے دونوں کی چار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ میلونی اور میرٹس کی ملاقات روم کے قصر چیجی میں ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ میرٹس جو جرمن کرسچین ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے سربراہ ہیں یورپ بھر کے ابتدائی دوروں پر ہیں اور جلد ہی واشنگٹن جا کر ٹرمپ سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم اس دورے کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ میلونی نے ٹرمپ کے بارے میں کہاکہ "وہ ایک ایسا شخص ہے جو امریکی مفادات کا دفاع کرتا ہے، اور ایسے سیاستدانوں کی قدر کرتا ہے جو اپنی قومی خودمختاری اور مفادات کا تحفظ کرتے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہاکہ "ہم سب کو سب سے پہلے یہ واضح کرنا چاہیے کہ ہمارے قومی مفادات کیا ہیں اور مجھے یقین ہے کہ فریڈرش میرٹس ایسا ہی کریں گے"۔ فریڈرش میرٹس اس وقت روم میں موجود ہیں جہاں وہ آج اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں نئے پوپ لیو چہار دہم کی تخت نشینی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ اس تقریب میں جرمن نائب چانسلر لارس کلنگبیل بھی شریک ہوں گے۔ نئے پوپ لیو چہار دہم امریکہ سے تعلق رکھنے والے کارڈینل رابرٹ فرینسس پرووسٹ ہیں جنہیں 8 مئی کو آنجہانی پوپ فرینسس کی جگہ منتخب کیا گیا۔ وہ کیتھولک چرچ کی قیادت سنبھالنے والے پہلے امریکی مذہبی رہنما بن گئے ہیں، جو دنیا بھر کے 1.4 ارب کیتھولک باشندوں کے روحانی پیشوا ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments