مصر کے مفتیِ اعظم ڈاکٹر نظیر عیاد نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سرکاری اجازت کے بغیر حج ادا کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ شرعاً بھی ناجائز ہے۔ مصری خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی [مینا] کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ولیِ امر کی اطاعت اسلام کا بنیادی اصول ہے، اور جب اجازت نامے کا حصول عوامی مفاد کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہو تو اس کی خلاف ورزی گناہ کے زمرے میں آتی ہے۔ ان کے مطابق جو شخص اجازت نامے کے بغیر حج پر جاتا ہے وہ گناہ گار ہوتا ہے کیونکہ وہ ولیِ امر کی نافرمانی کا مرتکب ہوتا ہے‘‘۔ ڈاکٹر عیاد کا کہنا تھا کہ ’’اجازت نامہ اب استطاعت کی بنیادی شرط بن چکا ہے اور اگر کسی کے پاس یہ موجود نہیں تو وہ شریعت کی رو سے مستطیع ہی نہیں، لہٰذا اس پر حج فرض بھی نہیں‘‘۔ قومی تشخص کو نقصان مفتی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بغیر اجازت حج کرنے والے افراد نہ صرف قانون شکنی کرتے ہیں بلکہ اپنے ملک کی ساکھ کو بھی عالمی سطح پر متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب کسی قوم کے بارے میں یہ تاثر قائم ہو جائے کہ وہ حکومتی قوانین اور شریعت کے اصولوں کو توڑتی ہے تو اس کی سچائی پر سوال اٹھتا ہے اور عالمی سطح پر اس کی عزت اور وقار کو دھچکہ لگتا ہے‘‘۔ علامہ عیاد نے مزید کہا کہ ایسی روش اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے جو نظم و ضبط اور اجتماعی بھلائی پر زور دیتی ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو میزبان ملک سعودی عرب کو بھی نقصان پہنچے گا، کیونکہ بغیر اجازت آنے والے افراد حج انتظامات پر بوجھ بنتے ہیں، وسائل کو کم کرتے ہیں اور بعض اوقات جان لیوا مسائل پیدا کرتے ہیں۔ مصری وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سعودی قوانین کی سختی سے پاسداری کریں اور بغیر اجازت نامے کے حج کا قصد نہ کریں۔ حکام نے واضح کیا کہ اجازت کے بغیر حج کرنے والے افراد کو نہ صرف فوری طور پر واپس بھیج دیا جائے گا بلکہ آئندہ 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔
Source: social media
امریکہ میں فرٹیلیٹی کلینک کے باہر دہشت گرد کارروائی تھی: ایف بی آئی
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تسلسل کے لیے پاکستان پر نئی شرائط عائد کر دیں
بروکلن برج حادثہ: میکسیکن نیوی کا جہاز پل سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو ہلاک، 19 زخمی
ٹرمپ اور پیوٹن میں پیر کو ٹیلی فونک رابطہ متوقع، جنگ بندی کا امکان
چین کا امریکہ اور دیگر ممالک کے پلاسٹک پر 75 فیصد تک اینٹی ڈمپنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
دوحہ میں جاری مذاکرات میں امریکی تجویز اور جنگ ختم کرنے پر غور کررہے ہیں: نیتن یاھو
القسام کے کمانڈر محمد السنوار کی اپنے گیارہ ساتھیوں سمیت ہلاکت کی تصدیق
حج پرمٹ کے بغیر حج غیر شرعی اور گناہ تصور ہو گا: مفتی اعظم مصر
انگلیوں کو دیر تک پکڑ کر ایردوان نے میکرون کو شرمندہ کردیا
سلووینیا میں میلانیا ٹرمپ کے آبائی قصبے سے ان کا مجسمہ غائب، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد فوجی پابندیاں نرم کردیں، مکمل خاتمے کے منتظر ہیں: ایردوان
ای او ایس-09 سیٹلائٹ کی لانچنگ ہوئی ناکام، تیسرے مرحلے میں آئی تکنیکی خرابی
غزہ کے محاصرے کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے: اسپین
اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 33 فلسطینی جاں بحق