International

القسام کے کمانڈر محمد السنوار کی اپنے گیارہ ساتھیوں سمیت ہلاکت کی تصدیق

القسام کے کمانڈر محمد السنوار کی اپنے گیارہ ساتھیوں سمیت ہلاکت کی تصدیق

غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حماس کے مسلح ونگ القسام کے نئے کمانڈر محمد السنوار کو نشانہ بنانےکے لیے کی گئی کارروائی کے کئی دنوں کی بے یقینی اور غیریقینی خبروں کے بعد اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد السنوار ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتوار کے روز حاصل معلومات کے مطابق محمد السنوار کی لاش جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک سرنگ سے ملی ہے، جہاں اس کے دس ساتھیوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق محمد السنوار گذشتہ دنوں خان یونس کے مشرق میں یورپی ہسپتال کے قریب اسرائیل کے شدید فضائی حملے میں نشانہ بنے۔ اسی حملے میں رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ بھی مارے گئے۔ سرنگ کے نیچے ہدف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد السنوار جو حماس کے مقتول رہنما یحییٰ السنوار کے بھائی تھے، کو ایک خفیہ پناہ گاہ میں نشانہ بنایا گیا جو یورپی ہسپتال کے نیچے واقع تھی۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بدھ کے روز ایک ویڈیو جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب محمد السنوار مذکورہ مقام پر موجود تھے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دھماکہ اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی تصدیق کے لیے مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، تاہم اب العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے محمد السنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ محمد السنوار کو ان کے بھائی یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد القسام بریگیڈ کی قیادت سونپی گئی تھی، جب اکتوبر 2024ء میں اسرائیل نے انہیں قتل کردیا تھا۔ بعد ازاں جولائی 2024 میں حماس کے ایک اور مرکزی رہنما محمد الضیف کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوگئی تھی۔ حماس نے ان تینوں جنگجوؤں کو 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کا اہم منصوبہ ساز قرار دیا جاتا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments