National

گومتی نگر  معاملہ، ڈی سی پی، اے ڈی سی پی، اے سی پی ہٹائے گئے،4معطل

گومتی نگر معاملہ، ڈی سی پی، اے ڈی سی پی، اے سی پی ہٹائے گئے،4معطل

لکھنؤ:یکم اگست:) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے گومتی نگر میں ہراسانی کے پیش آئے واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کو شدید بارش کے دوران گومتی نگر کالونی میں کچھ شرپسند عناصر نے موٹر سائیکل سے گزررہے ایک جوڑے سے بدتمیزی کی تھی جس کی وجہ سے وہ دونوں موٹر سائیکل سے پانی میں گر گئے۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈی سی پی مشرق، اے ڈی سی پی مشرق، اور اے سی پی گومتی نگر کو ان کے عہدوں سے فوری اثر سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گومتی نگر کے انسپکٹر، سمتا مولک پولیس اسٹیشن کے انچارج و پولیس چوکی پر تعینات دیگر تمام پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔ حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت لکھنؤ پولیس کمشنر نے ایسے شرپسند عناصر کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے اور ابھی تک چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔بقیہ ملزمین کی گرفتاری کے لئے دبش دی جارہی ہے۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر حکومت نے ڈی سی پی مشر پربل پرتاپ سنگھ، اے ڈی سی پی امت کماوت اور اے چی پی گومتی نگر انشو جین کو ان کے عہدوں سے فوری اثر سے ہٹا دیا گیا۔ علاوہ ازیں گومتی نگر انسپکٹر دیپک کمار پانڈے ، سمتا مولک پولیس اسٹیشن انچارج رشی وویک، انسپکٹر کپل کمار، کانسٹیبل دھرم ویر اور ویریندر کمار کو معطل کردیا گیا ہے۔ افسران نے بقیہ ملزمین کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔ لکھنو پولیس کمشنر امریندر کمار سینگر نے بتایا کہ کی بدھ کو شدید بارش کی وجہ سے گومتی نگر علاقے میں انڈر پاس کے نزدیک پانی جمع ہوگیا۔ جس کے بعد کچھ شرپسند عناصر نے وہاں سے گزررہے راہ گیروں کے ساتھ بدتمیزی کی۔ گومتی نگر میں ایسے ملزمین کے حلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ کرائم ٹیم نے چار افراد کو دبش کے دوران گرفتار کیا ہے۔دو ملزمین پون یادو اور سنیل کمار کو بدھ کی دیر رات سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہی شناخت کر کے گرفتار کر لئے گئے تھے جبکہ محمد ارباز اور ایرا ساہو کوخفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments