سیول: جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔ جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے حالیہ اقدامات کو اس فیصلے کا محرک قرار دیا جس نے حکومتی بجٹ کو مسترد کر دیا تھا اور ملک کے چند اعلیٰ پراسیکیوٹرز کے مواخذے کی تحریک پیش کی تھی۔ جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اس فیصلے کو منسوخ کردے گی۔ دوسری جانب خبررساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردیے ہیں اور اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
Source: social media
حسینہ واجد نے محمد یونس کو قتلِ عام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیدیا
باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا
وسط ایشیائی ریاست جارجیا میں یورپی یونین کے حامی شہریوں کا حکومت مخالف احتجاج
شام میں چند دنوں میں پچاس ہزار افراد بے گھر ہو گئے:اقوام متحدہ
اسرائیل کا جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ
یوگنڈا میں لینڈ سلائیڈنگ، 28 افراد ہلاک
کوریا : صدر کے مستعفی نہ ہونے پر اپوزیشن کی بغاوت کا مقدمہ چلانے کی دھمکی
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام پر زور،بھاری اکثریت سے قرارداد منظور
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، روس کا یوکرین پر شام میں باغیوں کی مدد کا الزام
جنوبی کوریا کے صدر کا 6 گھنٹے بعد ہی ملک سے مارشل لا اٹھانے کا اعلان