مئو:20 مارچ: سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) کے جنرل سکریٹری اروند راج بھر نے کہا ہے کہ غیر ملکی حملہ آروں کے نام پر کسی بھی میلے یا تقریب کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 10 جون کو مہاراج سہیل دیو راج بھر کی جینتی کے موقع پر شاندار میلے کا انعقاد کیا جائے گاتاکہ ہندوستان کی قابل فخر تاریخ کو احترام دیا جاسکے۔ڈاکٹر راج بھر نے کہا کہ حکومت کو غیر ملکی حملہ آوروں کے نام پر منعقد ہونے والی تقریبات پر پابندی لگانی چاہیے۔ عوام کو یہ بھی مطالبہ کرنا چاہیے کہ ایسے غاصبوں کے نام پر کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہ کیا جائے۔ اگر حکومت اس پہل میں آگے بڑھتی ہے تو ایس بی ایس پی اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ ڈاکٹر راج بھر نے کہا کہ’غیر ملکی لٹیروں نے ہندوستان پر حملہ کر 585 ریاستوں کو ہرانے کی کوشش کی۔ ہندوستان کی ثقافت، تہذیب اور سناتن روایت کو تباہ کرنے کی سازش کی۔ انہوں نے یہاں کی خواتین اور بچیوں کے ساتھ ظلم کیا۔ عبادت گاہوں کو توڑا جس میں سومناتھ مندر اہم ہے۔ ایسے حملہ آوروں کے نام پر کسی بھی قسم کا میلہ یا تقریب برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سنبھل میں حملہ آوروں کے نام پر میلے کی مخالفت میں کھڑے ہیں ان کا ایس بی ایس پی پوری حمایت کرتی ہے۔ ڈاکٹر راج بھر نے مہاراجا سہیل دیو کو چکرورتی سمراٹ اور راشٹرویر بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہرائچ کے میدان میں غیر ملکی حملہ آوروں کو ہرا کر ہندوستان کی ثقافت اور احترام کا تحفظ کیا۔ ایسے ویر نائیکوں کے نام پر ہی میلے اور اتسو کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میلا لگانا ہی ہے تو مہاراج سہیل دیو راج بھر، پرتھوی راج چوہان، مہاراج نشاد، دامودر چاپیکراور اشفاق اللہ خان جیسے ہی محب وطنوں کے نام پر لگایا جائے۔ نہ کہ ہندوستان کو لوٹنے اور تہس۔نہس کرنےوالے حملہ آوروں کے نام پر۔
Source: uni news
بہرائچ میں دم گھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت، تین کی حالت نازک
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کل بھوپال بند، بی جے پی کی طرف سے کینڈل مارچ
بانڈی پورہ کے کلنار اجس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری
ایل او سی پر رات بھر فائرنگ، پاکستانی اشتعال انگیزی کا ہندستان نے دیا سخت جواب
یوپی بورڈ امتحان میں بیٹیوں نے لہرایا پرچم
’ریاستوں میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور واپس بھیجیں‘، امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کی بات
جنوبی کشمیر میں تین ملی ٹنٹوں کے مکان مسمار کئے گئے
برطانیہ میں پاکستانی اہلکار نے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندستانیوں کو گلے کاٹنے کی دھمکی دی، ویڈیو وائرل
پہلگام حملہ: ایران کی بھارت پاکستان کے بیچ ثالثی کی پیشکش، سعودی عرب کی دونوں ممالک سے تبادلہ خیال
پاکستانیوں پر کوئی اعتبار نہیں، سیما حیدر ہو یا دہشت گرد،سیما حیدر کو پاکستان بھیجیں: متھلیش بھابھی