سنٹرل ہوڑہ کے ٹکیہ پاڑہ میں واقعہ بیت المال عرصہ سے غریبوں، ناداروں اور بیواﺅں کی فلاح کےلئے کام کررہا ہے ۔یہ ادارہ زکوة ، فطرہ، صدقہ اور عطیات وغیرہ سے چلتا ہے۔عام طور پر باہر کے لوگ بھی ادارہ کی فلاح کےلئے مالی مدد کرتے ہیں لیکن خاص طورپر ٹکیہ پاڑہ کے لوگوںسے یہ ادارہ چلتا ہے۔ رمضان کے دنوں میں ادارہ سے جڑے لوگ چندہ اکٹھا کرتے ہیں۔ اور سال بھر غریبوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ادارہ کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کھل کر بیت المال کے کاموں میں مالی مدد کریں تاکہ ادارہ کا کام اور بہتر طرح سے ہوسکے۔ اس سلسلے میں ادارہ کے دفتر میں ایک میٹنگ کی گئی جس میں ادارہ کے نائب صدر حاجی علی احمد انصاری، خازن حاجی محمد نظام الدین، خازن محمد یاسن ، اسسٹنٹ سکریٹری حاجی محمد صلاح الدین ،اکزیکیٹیو حاجی جاوید احمد، محمد اقبال خان، محمد شمیم، پرویز بھائی وغیرہ ہیں۔ ادارہ کے صدر حاجی ڈاکٹر اکبر علی اور صدر حاجی جلال الدین خان صاحبان بیمار ہونے کی وجہ سے حاضر نہیں ہوسکے۔ یہاں موجود سبھی لوگوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ادارہ کی زیادہ سے زیادہ مالی مدد کریں تاکہ غریبوں ، ناداروں اور بیواﺅں کا کام اور بہتر طریقے سےکیا جائے ۔ غریب بیواﺅں کے وظائف میں کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ ادارہ کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے ہر مہینے ساٹھ سے زائد بیواﺅں کو ماہانہ 500روپئے بطور پنشن دیئے جاتے ہیں۔ اسی طرح غریب لڑکیوں کی ادارہ کی جانب سے یا تو شادی کرائی جاتی ہے یا ان کی مالی مدد کی جاتی ہے۔یہاں سے غریب لڑکے اور لڑکیوں کو مفت میں نصابی کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔ادارہ کی جانب سے فروغ تعلیم کےلئے لگاتار کوشش کی جا رہی ہے۔غریب اور ضرورت مند لوگوں کو طبی اور معاشی امداد فراہم کی جاتی ہے۔اعلیٰ پیشہ وارانہ تعلیم کےلئے طلبا و طالبات کو وظیفہ دیا جا تاہے۔لاوارث لاشوں کی تدفین بھی کرائی جاتی ہے۔ادارہ اس کوشش میں ہے کہ ایک کشادہ جگہ خرید کر کے وہاں یہ لوگ کمیونیٹی ہال بنا نا چاہتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ لوگوں کی مختلف طرح سے مدد کی جاسکے۔
Source: Mashriq News service
6 months ago
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آل انڈیا اردو بک فیئر کاافتتاح
6 months ago
منصور حسن سے جڑی کچھ یادیں
5 months ago
زکریا اسٹریٹ کولوٹولہ کے معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا انتقال، آج تدفین
6 months ago
فرحت احساس کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ (اردو/دیوناگری ) کی پُروقار رسمِ اجرا
6 months ago
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
6 months ago
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
6 months ago
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آل انڈیا اردو بک فیئر کاافتتاح
6 months ago
منصور حسن سے جڑی کچھ یادیں
5 months ago
زکریا اسٹریٹ کولوٹولہ کے معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا انتقال، آج تدفین
6 months ago
فرحت احساس کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ (اردو/دیوناگری ) کی پُروقار رسمِ اجرا
6 months ago
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
6 months ago
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
5 months ago
معروف اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری کی ہوڑہ آمد تاجدار مدینہ کانفرنس میں شرکت کریں گے
5 months ago
بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کی طالبات میں ممتا بنرجی کے سبوز ساتھی اسکیم کے تحت سائیکلیں دی گئی ہیں: ریاض احمد
5 months ago
نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 129ویں یومِ پیدائش ,طبی جانچ کیمپ، 100 سے زائد افراد نے خون دیا
6 months ago
حاجی پور:ہزاروں فرزندان توحید نے نم آنکھوں کے ساتھ محمد نور عالم کو کیا سپردخاک
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments